MPCC Urdu News 26 Nov 24

مودی کے چہیتے صنعتکار دوست کے دستاویزات پر آنکھ بند کرکے دستخط کرنے والے کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا: نانا پٹولے

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے دہلی میں ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے ملاقات کی

ممبئی: مہاراشٹر کی عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادیوں کو بھاری اکثریت دی ہے، ایسے میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں وقت لگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی اتحاد کو مہاراشٹر کی عوام کی کوئی فکر نہیں۔ ان کی ترجیح مہاراشٹر کو بیچنے والی شخصیت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے چہیتے صنعتکار دوست کے کاغذات پر آنکھ بند کرکے دستخط کرنے والے شخص کو ہی مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا اور اسی لیے اس میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بات مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی۔

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے دہلی میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ناندیڑ سے نو منتخب رکنِ پارلیمنٹ پروفیسر رویندر وسنت راؤ چوہان سمیت مہاراشٹر کے دیگر کانگریسی اراکینِ پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس کے کومی صدر سے ملاقات کے دوران مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج سے متعلق معلومات دی گئی ہیں۔ یہ نتیجہ غیر متوقع ہے اور عوام کو بھی منظور نہیں۔ عوامی جذبات مختلف ہیں اور کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ان جذبات کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای وی ایم میں گڑبڑی کی باتیں ہو رہی ہیں۔ رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک کو دیا جاتا ہے اور ملتا دوسرے کو ہے جبکہ سپریم کورٹ کہتی ہے کہ یہ ثابت کریں۔ اس لیے ای وی ایم کے خلاف ایک عوامی تحریک شروع کی جانی چاہیے۔

تلک بھون میں یوم آئین کے موقع پر آئین کی تمہید کا اجتماعی مطالعہ

ممبئی: بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے بھارتی عوام کو آئین کے ذریعے سیکولر اور سماجی یکجہتی کے حقوق دیے۔ 26 نومبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی نے بھارتی آئین کو قبول کیا تھا، جو 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مرتب کردہ آئین کو آج 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کے دادَر میں واقع مرکزی دفتر، تلک بھون میں، یوم آئین کے تحت آئین کی تمہید کا اجتماعی مطالعہ کیا گیا۔

اس پروگرام میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کے خزانچی ڈاکٹر امرجیت سنگھ منہاس، پردیش جنرل سکریٹری مناف حکیم، پردیش جنرل سکریٹری راجن بھوسلے، سونو شکلا، سبھاش پکھرے، دتہ نندے، نام دیو چوہان اور دیگر کانگریسی عہدیدار موجود تھے۔

یوم آئین کا مقصد ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرنا اور آئین کے اصولوں کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے گی، کیونکہ جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے بغیر آزادی برقرار نہیں رہ سکتی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading