این سی پی کی جانب سے ریاست بھر میں یوم آئین کا انعقاد
ریاستی صدر سنیل تٹکرے کی قیادت میں ممبئی میں آئین کی تمہید کا اجتماعی مطالعہ
ممبئی: این سی پی کی جانب سے یوم آئین کے موقع پر ریاست بھر میں ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کی موجودگی میں انعقاد کیا گیا۔ ممبئی میں صبح 10:10 منٹ پر سنیل تٹکرے نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے آئین کی تمہید کا اجتماعی مطالعہ کیا گیا۔
اس موقع پر ممبرانِ اسمبلی شیواجی راو گرجے اور ثنا ملک شیخ، خواتین ونگ کی صدر روپالی تائی چاکنکر، ریاستی ترجمان سنجے تٹکرے، او بی سی سیل کے صدر کلیان آکھاڑے، ممبئی کے کارگزار صدر سدھارتھ کامبلے، جنوبی ممبئی ضلع صدر مہندر پانسرے، پارٹی ترجمان مکیش گاندھی، جنرل سیکریٹری بپا ساونت، سینئر لیڈر باپو بھجبل، قلابہ تعلقہ کے صدر کرن شندے، شمالی-وسطی ضلع صدر ارشد امیر، ممبئی بینک کے ڈائریکٹر نندو کاٹکر، سدھی ونایک مندر ٹرسٹ کے رکن سدرشن سانگلے اور دیگر کئی عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔
یوم آئین کے موقع پر پارٹی نے آئین کے اصولوں کو عام کرنے اور بابا صاحب امبیڈکر کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کا عزم دہرایا۔ مقررین نے آئین کی اہمیت اور اس کے تحفظ کے لیے پارٹی کی مسلسل وابستگی پر زور دیا۔