اصل ’جھوٹا‘ دہلی میں اور مہاراشٹر میں ’چور وزیر‘: ہرش وردھن سپکال
بی جے پی نے الیکشن کمیشن کی مدد سے جو گھوٹالے کیے ان کا انکشاف راہل گاندھی نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ کیا ہے: بالاصاحب تھورات
’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے کو تقویت دینے کے لیے مہاراشٹر کی کانگریس سڑکوں پر اترے گی: امیت دیشمکھ
ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو راہل گاندھی کے خلاف نفرت کی عادت ہو گئی ہے۔ وہ آئے دن صرف راہل گاندھی پر ہی حملے کرتے رہتے ہیں اور انہیں دن رات انہی کا خوف ستاتا ہے۔ اصل ’جھوٹا‘ دہلی میں بیٹھا ہے اور مہاراشٹر میں ’چور وزیر‘ ہے۔
چھترپتی سنبھاجی نگر میں مراٹھواڑہ کے پانچ اضلاع کی کانگریس کی جائزہ اجلاس منعقد کی گئی جس میں ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے سینئر رکن بالاصاحب تھورات، سابق وزیر مدھوکر چوہان، رکن اسمبلی امیت دیشمکھ، ڈاکٹر وشو جیت کدم، اے آئی سی سی کے سکریٹری کنال چودھری، رکن پارلیمنٹ کلیان کالے، سیوا دل کے ریاستی صدر ولّاس اوتاڑے، رکن اسمبلی راجیش راٹھوڑ، کانگریس ضلع صدر کرن پاٹل ڈونگاوںکر، شہر صدر یوسف شیخ سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔
میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپکال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چار ماہ کے اندر انتخابات کرانے کے احکامات دیے تھے لیکن ابھی تک الیکشن پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی ریزرویشن کے بارے میں فیصلہ ہوا ہے۔ مگر کانگریس پارٹی نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ریاستی سطح پر اتحاد پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے، بلکہ مقامی سطح پر اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کر کے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں کانگریس آج بھی عوامی حمایت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور پارٹی کارکنان پوری جانفشانی کے ساتھ متحرک ہیں۔
مرٹھا ریزرویشن کے سوال پر سپکال نے کہا کہ مراٹھا سماج کو ریزرویشن ملنا چاہیے اور یہ کانگریس کی واضح پالیسی ہے۔ ریاست میں مراٹھا برادری کو ریزرویشن کانگریس اتحاد حکومت نے ہی دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہیے، جیسا کہ کانگریس کی ریاستوں تلنگانہ اور کرناٹک میں ہو چکا ہے، اور 50 فیصد کی حد بھی ختم کی جانی چاہیے۔ ریاست میں شراب کے لائسنس کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سپکال نے کہا کہ اکسائز وزیر اجیت پوار کے بیٹے کا کاروبار براہِ راست شراب کے شعبے سے منسلک ہے، جبکہ اسی شعبے کی نگرانی اور تمام لائسنس جاری کرنے کا محکمہ خود اجیت پوار کے پاس ہے۔ اس صورت میں یہ صاف طور پر مفادات کا ٹکراؤ (Conflict of Interest) ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ وزیر کے عہدے کا ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں اجیت پوار کا استعفیٰ لیا جانا چاہیے۔
بالاصاحب تھورات نے کہا کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کی مدد سے جو گھوٹالے کیے تھے ان کا انکشاف راہل گاندھی نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ کیا ہے۔ آج ملک کا جمہوریت خطرے میں ہے اور اسے بچانے کی ذمہ داری کانگریس کے ساتھ ساتھ تمام اپوزیشن پارٹیوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ باور کرانا ہوگا کہ موجودہ حکومت کس طرح جمہوری اقدار کو پامال کر رہی ہے۔ سابق وزیر اور رکن اسمبلی امیت دیشمکھ نے کہا کہ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے نعرہ دیا ہے ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘۔ اس نعرے کو تقویت دینے کے لیے مہاراشٹر کی کانگریس سڑکوں پر اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی خود اختیاری اداروں کے انتخابات میں مہایوتی حکومت کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ مرٹھواڑہ کے مسائل حل نہ ہونے اور وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اس حکومت کو سبق سکھائے۔
MPCC Urdu News 25 August 25.docx