ممبئی: مودی حکومت کے ذریعے ہندوستان میں چینی کمپنیوں کے ایپس کے استعمال پر پابندی کے باوجود بی جے پی نہایت بے شرمی سے اب بھی ممنوعہ چینی ایپس کا استعمال کررہی ہے ۔ بی جے پی کی اس حرکت سے زبردست ناراضگی پیداہوتی ہے۔ ممنوعہ چینی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی نے چین کے ساتھ اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ اس سے بی جے پی کی جعلی راشٹر بھکتی کے غبارے سے ہوا نکل جاتی ہے۔ مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے بی جے پی پر مذکورہ بالا سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غدار قرار دیا ہے۔
سچن ساونت نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے چینی کمپنیوں کے 59 ایپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ جب چین نے حملہ کیا اور ہندوستانی سرحد میں گھس کر 20 ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ اس میں کیم اسکینر ایپ شامل ہے۔ لیکن مہاراشٹرا بی جے پی اب بھی اس ایپ کو استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کل (24 اگست ، 2020) کو جاری کردہ پریس نوٹ کے لئے کالعدم کیمکنر ایپ کا استعمال کیا ہے۔
سچن ساونت نے مزید کہا کہ جب چین نے ہندوستانی سرحد میں دراندازی کرتے ہوئے 20ہندوستانی فوجیوں کوماردیاتھا تو اس وقت ملک بھر میں زبردست غم وغصہ پایاجارہا تھا۔ ایسے وقت میں کچھ نہ کچھ کارروائی کا دکھاوا کرنے کی غرض سے مودی حکومت نے چینی کمپنیوں کے 59 ایپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان ایپس میں کیم اسکینر( CamScanner) نامی ایپس بھی شامل تھا۔ لیکن مہاراشٹر بی جے پی آج بھی اس ایپس کا استعمال کررہی ہے۔ کل ہی (24اگست2020) جاری ایک پریس ریلیز کے لیے مہاراشٹر بی جے پی نے پابندی شدہ اس کیم اسکینر ایپس کا استعمال کیا ہے۔
سچن ساونت نے سوال کیا کہ مودی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے باوجود اس طرح کے ایپس کا استعمال کرنے والی مہاراشٹر بی جے پی کیا ہندوستان میں نہیں ہے؟ پھر آخر اسے اس کی خصوصی اجازت کیوں دی گئی؟ سچائی یہ ہے کہ چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کا مودی حکومت کا فیصلہ اورخودکفیلی(آتم نربھرتا) کی مہم آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔ خودراشٹرپریم کی بانسری بجانا اوردوسروں کو ملک دشمن قرار دینا بی جے پی واس کے پریوار کی تنظیموں کا ایک سیاسی کاروبار کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ حقیقت یہ یہ کہ بی جے پی کا یہ راشٹرپریم جھوٹا ہے اور اس کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔
چین کی جانب سے سرحدپر دراندازی کے بعد ملک بھر غم وغصے کا کاروبار کرتے ہوئے بی جے پی واس کی ہمنوا تنظیموں نے راشٹرپریم کا سیلاب لادیا تھا۔ ’چینی کمپنیوں کی کوئی بھی اشیاء نہ خریدی جائے‘ اور ’بین چائنا‘ کی مہم کے پیچھے یہی خودساختہ راشٹرپریمی لوگ تھے۔ خاص بات یہ کہ پابندی شدہ چینی ایپس ’ٹک ٹاک‘ اپنے خاص صنعتکار دوست کو ملے اس کے لیے کون کوشش کررہا تھا؟یہ بھی اب لوگوں سے پوشیدہ نہیں رہ گیا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ مہاراشٹر بی جے پی کے ذریعے اس پابندی شدہ چینی ایپس کے استعمال سے بی جے پی کا جعلی راشٹرپریم ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔ اس لیے بی جے پی دیش کی غدار پارٹی ہے اور وہ اپنا یہ راشٹرپریم اپنے پاس ہی رکھے۔