MPCC Urdu News 19 April 24

ختم ہوگی مودی سرکار کی 10 سالہ آمریت، بی جے پی کی عبرتناک شکست اٹل ہے: نانا پٹولے

ودربھ کی پانچوں سیٹوں پر مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار جیت جائیں گے

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بھنڈارا ضلع کے سوکلی گاؤں میں اپنے خاندان کے ساتھ حقِ رائے دہی کا کیا استعمال

ممبئی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ودربھ کی پانچ سیٹوں پر ہفتہ کو ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران مہاوکاس اگھاڑی کے کارکنوں زبردست جوش دیکھا گیا۔ نوجوان، کسان، خواتین اور مزدور بڑی تعداد میں ووٹ ڈالتے نظر آئے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں ریاست اور پورے ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ عوام کے موڈ کو دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ اس الیکشن میں لوگ مودی حکومت کی 10 سالہ آمریت کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بھنڈارا ضلع کے سوکلی گاؤں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ عوام کو جھوٹے وعدوں سے دھوکہ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے ہر سال 2 کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اسے پورا نہیں کیا گیا۔ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وعدہ یہ کہہ کر کیا گیا تھا کہ وہ زرعی پیداوار کی ڈیڑھ گنا قیمت دیں گے، لیکن یہ بھی پورا نہیں ہوا۔ مزدوروں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ اس لیے بی جے پی حکومت کے خلاف لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ یہ غصہ انتخابی مہم کے دوران نظر آتا ہے۔ پٹولے نے پوچھا کہ کیا ملک کو بیچ کر ملک چلانے کو ترقی کہتے ہیں؟ گبر سنگھ ٹیکس یعنی جی ایس ٹی لا کر عوام کو لوٹنا اور مٹھی بھر امیروں کی جیبیں بھرنا کیا یہی ترقی کہلاتا ہے؟

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ودربھ کے عوام ہمیشہ کانگریس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے ہیں۔ اس بار بھی کانگریس امیدواروں کو عام لوگوں کی زبردست حمایت ملی ہے۔ نانا پٹولے نے یقین ظاہر کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار تمام پانچ سیٹوں بشمول ناگپور، رام ٹیک گڈچرولی-چیمور، چندر پور اور بھنڈارا-گونڈیا جیتیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading