MPCC Urdu News 01 Oct 21

کانگریس کے ریاستی انتخابی بورڈ میں دیگلورضمنی انتخاب میں امیدوار پر غور

تجویزمرکزی انتخابی کمیٹی کو روانہ، حتمی فیصلے کا انتظار

ممبئی: ضلع ناندیڑ کے دیگلور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں پر آج ریاستی کانگریس کے انتخابی بورڈ میں غوروفکر کیا گیا۔مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیر تعمیرات عامہ اور ناندیڈ ضلع کے سرپرست وزیر اشوک چوہان،شعبہ خواتین کی ریاستی صدر سندھیاتائی سووالاکھے اور یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تانمبے نے شرکت کی۔ ناندیڑ ضلع کانگریس کمیٹی نے خواہشمند امیدواروں کے ناموں کی فہرست پارٹی کو بھیجی تھی اور آج کی میٹنگ میں ان ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ریاستی کانگریس نے اس میٹنگ کی رپورٹ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کو بھیج دی ہے، جہاں امیدوار کے نام پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایم ایل اے راؤ صاحب انتاپورکر کے انتقال کی وجہ سے یہ ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ اس انتخاب میں کانگریس، شیوسینا واین سی پی پر مشتمل مہاوکااگھاڑی کا کانگریس کا مشترکہ امیدوار انتخابی میدان میں ہوگا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading