سید حیدر پٹیل ایم آئی ایم ناندیڑشمال کے ضلع کو آرڈنیٹر اور سید غفران نائب کو آرڈنیٹرمنتخب

0 4
ناندیڑ:14؍ستمبر(راست):مجلس اتحاد المسلمین ناندیڑ کی ضلع باڈی میں چند عہدیداران کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں مجلس کے ضلع صدر فیروز لالہ کی زیر نگرانی ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں سرگرم مجلسی کارکن اور سماجی خدمتگار سید حیدر پٹیل کوناندیڑ ضلع شمال کا کو آرڈنیٹر منتخب کیا گیاجبکہ سید غفران کو ان کا نائب بنایا گیا۔مذکورہ جانکاری مجلس کے ضلع جنرل سیکریٹری  سید مجیب نے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع صدر فیروز لالہ کی سرگرم قیادت میں مجلس اتحاد المسلمین ضلع بھر میں توسیع واستحکام حاصل کرتی جارہی ہے۔تعلقہ مستقروں اورقصبات کے علاوہ گائوں دیہاتوں میں بھی مجلس کا پرچم گھر گھر بلند ہورہا ہے۔ہر فرد تک مجلس کا نصب العین اور صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا پیغام پہنچایا جارہا ہے۔ضلع باڈی کے سرگرم اور فعال عہدیداران واراکین کی انتھک محنت اور جدوجہد کے باعث مجلس اب بستی بستی قریہ قریہ تک اچھی طرح متعارف ہوچکی ہے۔ضلع کے مختلف ذمہ داریوں پر کام کرنے کے لئے اب تک متعد د عہدیداران کے انتخاب و تقرریاں عمل میں آچکی ہیں۔ضلع باڈی میں ہی کچھ اور ذمہ داریوں پر عہدیداران کے انتخاب کے لئے گزشتہ روز مجلس کے ضلع دفتر پر ضلع صدر فیروز خان عرف فیروز لالہ کی نگرانی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ضلع صدر فیروز لالہ کے علاوہ مجلس کے نائب ضلع صدر شاہد انور، جنرل سیکریٹری سید مجیب،جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ مشتاق احمد،خزانچی ایڈوکیٹ سرفراز علی،اراکین محمد سلیم،شکیل احمد،سید شاہ زیب،محمد اسمٰعیل جاوید کے علاوہ یوتھ ضلع صدرایڈوکیٹ سید واجد و دیگر مجلسی عہدیداران وذمہ داران اور کارکنان موجود تھے۔اس اجلاس میں اتفاق رائے سے سرگرم مجلسی کارکن اور معروف سماجی خدمتگار سید حیدر پٹیل کو مجلس کا ناندیڑ ضلع شمال کا کو آرڈنیٹر منتخب کیا گیا۔سید غفران کو نائب کو آرڈنیٹر منتخب کیا گیا۔ناندیڑ ضلع شمال میں واقع تعلقہ جات اردھاپور ،بھوکر،مدکھیڑ ،کنوٹ،امری،حمایت نگر،دھرم آباداور نائیگائوں میں مجلس کی توسیع و استحکام کے سلسلہ میں حیدر پٹیل کو آرڈنیشن کے ذمہ دار ہوں گے۔اپنے انتخاب پر حیدر پٹیل نے ضلع صدر فیروز لالہ سمیت ضلع باڈی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دینے اور ناندیڑ ضلع شمال میں مجلس کو مزید فروغ دیکر ضلع صدر فیروز لالہ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔حیدر پٹیل اور سید غفران کے انتخاب پر مجلس کے عہدیدیداران و کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنی بہتر کارکردگی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔