پردھان منتری آواس یوجنا‘15اکتوبرتک درخواست دہی کی مدت

1

ناندیڑ:28ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں وزیراعظم رہائش اسکیم ( پردھان منتری آواس یوجنا) کے تحت قبل ازیں آن لائن گھر کُل مطالباتی سروے کیاگیاتھا تاہم کچھ ضرورت مندشہریان کو درخواست داخل کرنے کےلئے بھرپور وقت درکار نہیں ہوا ۔ اس لئے شہر میں شہریان کو درخواست داخل کرنے کیلئے تاریخ30-09-2018 تک مدت دی گئی تھی اب اس مدت کو 15-10-2018 تک توسیع دی گئی ہے ۔ذریعہ ہذا شہریان کواطلاع دی جاتی ہے کہ قبل ازیں درخواست کرنے والوں کودوبارہ درخواست داخل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ آن لائن درخواست قبول کرنے کانظم علاقائی دفتر نمبر ایک تا چھ میں کیاگیا ہے ۔

https://waraquetaza.com/2018/09/28/pmay-nanded-sanction-list/

آج تک منظور مستحقین کی فہرست ویب سائٹ http://www.nwcmc.gov.in پر اپ لوڈ کی گئی ہے اور بقیہ فہرست کے مستحقین کا کام جاری ہے ۔حکومت سے دستیاب ہوتے ہی اپ لوڈکردی جائے گی ۔اہل مستحقین کا کام شروع کرنے کیلئے کارپوریشن کی جانب سے آپ کے علاقہ میں کیمپ منعقد کئے جائیں گے اور کام شروع کرنے کیلئے رہنمائی کی جائے گی ۔ اسلئے جن شہریان نے ابھی تک پردھان منتری آواس یوجنا کیلئے درخواست دہی نہیں کی اُن کے مزید ایک موقع فراہم کیاگیا ہے ۔اسلئے شہریان سے استفادہ کی اپیل ڈپٹی کمشنر (ویکاس) ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن ‘ نے کی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading