Latur news

10

علیم الدین علیم کی کتاب کو اتر پردیش اردو ساہتیہ اکادمی کا انعام

لاتور( محمد مسلم کبیر ) اتر پردیش اردو ساہتیہ اکادمی کے قومی سطح کے سال 2019 ء کے انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع بیڑ کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ جناب شیخ علیم ولد عظیم الدین ( معاون مدرس ، شیخ مصری میونسپل کارپوریشن اسکول ، وڈالا ممبئ) کو ان کی کتاب "تذکرہ شعرائے مراٹھواڑا جلد اول کو انعام کا مستحق قرار دیا گیا ۔ کتاب کا موضوع تذکرہ ہے اور یہ اپنی نوعیت کا منفرد تذکرہ ہے اردو زبان میں اور خاص طور پر مراٹھواڑہ کے اضلاع کے شعرا کا احاطہ کرتی ہوئی یہ منفرد کتاب پڑھنے لائق ہے۔ اس کتاب کو گریجویشن اور ایم اے کے طالب علم کے علاوہ اساتذہ و باذوق قارئین بطور حوالہ جاتی کتاب کے طور پراستعمال کر سکتے ہیں۔ جمیع عزیز و اقارب اور دوست احباب نے انھیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل موصوف کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے2018 کے لیے باوقار ”نیو ٹیلنٹ ایوارڈ" سے نوازا گیا تھا۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786