Latur news

13

جمعیت العلما ہند پرنڈہ کی جانب سے مؤرخ شریمنت کوکاٹے کا استقبال ۔۔۔
لاتور (محمد مسلم کبیر) مراٹھا سیوا سنگھ کے قائد اور مراٹھا شاہی کے مؤرخ ڈاکٹر شریمنت کوکاٹے ، روی دادا ڈھمڈھیرے، جئے ہند شوگر ملز کے چیئرمین گنیش مانے اور راہول کامبڑے کی قیادت میں گیری گروپ مہاراشٹر کی ایک ٹیم پرنڈہ شہر میں واقع تاریخی قلعے کی سیاحت کے لئے پہنچی تھی۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد سابق صدر بلدیہ ذاکر سوداگر،جیجاؤ بریگیڈ کی صدر آشا تائی مورجکر،رانی تائی کولگے،اور جيجاؤ بریگیڈ کے کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ اسی اثناء جمعیت العلما ہند پرنڈہ کی جانب سے مؤرخ ڈاکٹر شریمنت کوکاٹے کا استقبال حفیظ الدین کرپوڑے،حافظ ثقلین سوداگر،سابق کونسلر عرفان شیخ، مرتضٰی پٹھان ،سنبھاجی بریگیڈ کے ضلع صدر منوج کولگے،نے کیا۔ گورنمنٹ ریسٹ ہائوس میں ہوئے اس مختصر پروگرام میں ڈاکٹر شریمنت کوکاٹے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھترپتی شواجی مہاراج اور شیو شاہی میں تمام مذاھب کا احترام کیا جاتا تھا۔لیکن چند فرقہ پرست مؤرخین نے محض مذہبی منافرت پھیلانے کے لئے چھترپتی شواجی مہاراج کو کسی مخصوص مذہب سے جوڑ کر بدامنی کو ہوا دیتے آ رہے ہیں لہٰذا اب عوام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ نظامت سما دھان کھلے نے کی اور شرد نولے نے شکریہ ادا کیا۔
واضح ہو کہ مؤرخ ڈاکٹر شریمنت کوکاٹے نے چھترپتی شواجی مہاراج اور شیو شاہی کی حقیقی تاریخ کو اپنی تصنیفات، اور تقاریر کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے مذہبی منافرت دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786