آئیٹا مہاراشٹر کے زیر اہتمام
*مشنMAHATET 2021 کے تحت مفت آن لائن کلاسیس کا نظم*
لاتور ( محمد مسلم کبیر) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن AIITA مہاراشٹر کی جانب سے مشنMAHATET 2021 کے تحت مفت آن لائن کلاسیس کا نظم کیا جا رہا ہے ۔جس کا آغاز انشاءاللہ 12 اگست 2021 سے ہوگا۔
"بچوں کی مفت اور لازمی تعلیم کا حق" RTE ACT 2009 کے مطابق جماعت اول تا ہشتم کے تمام پرائمری اساتذہ کے تقرر کے لیے Teacher Eligibility Test (TET) کامیاب ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسی لئے ریاستی حکومت کی جانب سےMAHATET امتحان اور مرکزی حکومت کی جانب سے CTET امتحان منعقد کیے جاتے ہیں۔ماضی میں ہوئے مذکورہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء کی تعداد بہت کم رہی ہے۔خاص کر اردو میڈیم کے طلباء کا تناسب بہت کم رہاہے۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن AIITA مہاراشٹرنے منصوبہ بند طریقے سے " مشن MAHATET 2021" کے تحت مفت آن لائن کلاسیس کا نظم کیا ہے۔
اس سلسلے میں آئیٹا کے ریاستی صدر سید شریف سر (ممبئی) کی رہبری اور جناب ریاض الخالق صاحب ( ناگپور) کے سرپرستی میں ایک ریاستی سطح کی ایڈوائزری ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن میں سیکریٹری محمد عتیق سر (پوسد)، پٹھان شریف خان سر (جالنہ) ،نعیم خان سر (اورنگ آباد)، مومن فہیم سر (بھیونڈی)، وسیم سر (ممبئی),سید ارشادسر( اورنگ آباد)،طیب سر( بیڑ )،اقبال پاشاہ سر( پربھنی) و دیگر ذمہ داران شامل ہیں۔
بعد ازاں آن لائن کلاس کے لے سبجیکٹ ایکسپرٹ پینل بنایا گیا اور انصاری اقبال سر (پاتھری) کو مشن MAHATET2021 کا کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔
10 اکتوبر 2021 کو منعقد ہونے والے MAHATET امتحان میں شریک طلباء و طالبات کے لیے علیحدہ علحیدہ واٹس ایپ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں۔جس کے ذریعے ان تک آن لائن کلاسیس کی تمام تر معلومات پہنچائی جائے گی۔ ان واٹس ایپ گروپس سے جڑنے کے لیے محمد عتیق سر 9881164564 , اور انصاری اقبال سر 9881164564 سے رابطہ کریں۔
مفت آن لائن کلاسیس کا آغاز 12 اگست 2021 سے ہوگا۔ یہ کلاس روزآنہ رات 09:30 تا 10:30 کے درمیان ہوگی۔ جس میں سبجیکٹ ایکسپرٹ رہنمائی کریں گے۔ لہذا MAHATET 2021 امتحان کہ تمام شرکاء مفت آن لائن کلاسیس سے استفادہ کریں۔ اس طرح کی اپیل آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن AIITA کے ریاستی صدر سید شریف سر نے کی ہے۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786