IRCTC ٹکٹ بُکنگ کے لیے یہ نمبر رکھیں چالو، ورنہ OTP آئے گا ہی نہیں

1 جولائی 2025 سے IRCTC نے ریلابوے ٹکٹ بُکنگ کے قواعد میں ایک بڑا بدلاؤ کیا ہے۔ اس کے مطابق اب تاتکال (فوری) ٹکٹ بُک کرتے وقت آدھار کارڈ کی تصدیق لازمی کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ IRCTC اکاؤنٹ کو آدھار نمبر سے جوڑنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ایسی صورت میں اگر آپ اپنے فون نمبر کے تعلق سے ایک عام لیکن سنگین غلطی کرتے ہیں، تو آپ کے لیے ٹکٹ بُک کرنا ممکن ہی نہیں ہوگا۔

فون نمبر سے متعلق وہ ’عام‘ غلطی کیا ہے؟

ہم میں سے کئی لوگ اپنے فون نمبر کو طویل عرصے تک ری چارج نہ کر کے بند رکھتے ہیں۔ یہی غلطی ایک بڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر آپ نے وہی نمبر IRCTC اکاؤنٹ، آدھار کارڈ، بینکنگ سروسز یا UPI کے لیے استعمال کیا ہے، تو اس پر OTP نہیں آئے گا اور تصدیق مکمل نہیں ہو سکے گی۔ خاص طور پر تاتکال ٹکٹ بُک کرتے وقت OTP لازمی ہوتا ہے۔ اگر وہ نمبر بند ہوا، تو آپ ٹکٹ بُک ہی نہیں کر پائیں گے۔

IRCTC کا نیا قاعدہ کیا ہے؟

نئے قاعدے کے مطابق، IRCTC اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے یا تاتکال ٹکٹ بُک کرنے کے لیے آدھار کی تصدیق ضروری ہے۔ یہ تصدیق صرف اسی موبائل نمبر پر آنے والے OTP سے مکمل ہوگی جو آدھار نمبر کے ساتھ لنک ہے۔ اسی لیے، جو موبائل نمبر آپ نے آدھار سے جوڑا ہے، اسے ہمیشہ فعال (چالو) رکھنا بہت ضروری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading