ناندیڑ:بڑی درگاہ گاڑی پورہ کے 300سالہ قدیم صدر دروازے کی مرمت کیلئے سابقہ کارپوریٹر دیپک سنہہ راوت کی کوششوں سے 30 لاکھ کا فنڈ منظور اور کام بھی جاری

ناندیڑ:27/ جولائی۔ (ورق تازہ نیوز): شہر ناندیڑ کے گاڑی پورہ میں واقع قدیم خطہ دکن کی عظیم اولین منبع برکت و اجابت از مرکزی خانقاہ عالیہ (کلاں) امام سلسله عاشقان مَکّھاشاہی مداری طبقاتی جامع السلاسل با مشہور بڑی درگاہ شریف کے 300سالہ قدیم صدر دروازے کی مرمت کا کام فی الحال جاری ہے ۔

گاڑی پورہ کے سابقہ کارپوریٹر جناب دیپک سنہہ راوت کی کوششوں سے ناندیڑ ضلع منصوبہ بندی کمیٹی نے اس مرمتی کام کے لیے 30لاکھ کا فنڈ منظور کیا ہے۔اس کام میں نئے پلیئرز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔جس کیلئے اعلیٰ قسم کی سلاخیں استعمال کی جارہی ہیں۔اسکے بعد اوپر چھت ڈالا جائے گا ۔

اس دروازے کی حالت کافی خستہ ہوگئی تھی جس کی مرمت کا مطالبہ زائرین و عقیدت مندوں کی جانب سے کیا جارہا تھا۔پربھاگ نمبر 16 کے عوام نے اس کام کی منظوری اور تعمیری کام کے شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading