انشورنس کے لئے دوکان میں آگ لگائی

مالک شیخ علی کے خلاف بلو لی پولیس ا سٹیشن میں مقدمہ درج
بلو لی:11اکتوبر( ابرار بیگ )مستقر بلو لی شہر میں اولڈ پوسٹ آفیس سے قریب گاندھی چوک روڈ پر واقع امان کٹ پیس سنٹر کے مالک شیخ علی نے انشو رنس کی رقم حاصل کرنے کی غرض سے اپنی ہی دکان میں2 اکتوبر کی دیر رات آگ لگادی تھی ۔اس آگ کی لپیٹ میں پڑوس کی البافٹ وئیر بھی جل گئی تھی اس دوکان کا بھی 10لاکھ روپیوں کامالی نقصان ہواتھا۔لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ شیخ علی مالک امان کٹ پیس سنٹر نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ رچاتھا۔ اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد البا فوڈ وئیر کے مالک عبدالئیق عبدالقیوم کی شکایت پر شیخ علی شیخ محمد کے خلاف تعزیرات ہند دفعات 436،506 کے تحت بلولی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات سر کل انسپکٹر بی دھبڑ گے کی زیرنگرانی میں پولیس کا نسٹیبل واگھمار ے کر رہے ہےں۔

Leave a comment