Hujor afzal miya ki.khidmat

حضورافضل میاں مارہرماوی کی خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔مولانااحمدرضااشرفی

بھیونڈی ( ایس اے ):- شہزادہ احسن العلماءافضل ملت حضرت شاہ سیدافضل میاں مارہروی کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتاآئی پی ایس کی پوسٹ پر رہ کرانہوں نےمسلمانوں کی فلاح کےلیےکافی کام کیا ہیں انہی باتوں کااظہارخیالات اشرفی گروپ کےصدرمولانااحمدرضااشرفی نےنمائندہ سےکیا۔ انہوں نےکہاکہ مرحوم سیدافضل میاں ماہروی سےہمارےبڑےقریبی تعلقات رہےہیں انہوں نےآئی پی ایس کی پوسٹ پررہ کرہمیشہ انسانیت کی خدمت کی اوربغیربھیدبہاؤکےہرایک کےساتھ انصاف کیاہے۔جیسےہی حضرت کےانتقال کی خبرموصول ہوئی ہےپیرتلےزمین نکل گئی کسی طرح اپنےآپ کوقابومیں رکھاکراپنےدل کومنوانےمیں کامیاب رہاکہ اس دنیا سےہرکسی کورخصت ہوناہے۔انہوں نےکہاکہ جب علمی گھرانےکی کسی اہم شخصیت ہمارےسماج سےرخصت ہوتی ہےتوقوم کوایک بڑےخسارےکاسامناکرناپڑتا ہے۔حضورافضل میاں کاہندوستان کےایک ایسےعلمی گھرانےسےتعلق تھاجس گھرانےنےعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں البرکات یونیورسٹی بناکرلوگوں کوعلم وفضل سےفیضیاب کررہاہے۔حضور افضل میاں کی خدمات کومدنظررکھتےہوئےحکومت نےکئی ایک ایوارڈسےان کونوازاہےحضورافضل میاں اپنی جماعت کےارباب علم وفضل میں نمایاں مقام رکھتےتھے۔اللّٰہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائےاوران کےپسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading