رمضان میں گﺅ رکشکوں نے نعیم احمدشاہ کو قتل کردیا‘جموں کے دیہات میں سخت کشیدگی۔ کرفیو نافذ

جموں، 16 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے لئے حساس قصبہ بھدرواہ میں مبینہ گﺅ رکشکوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے ایک کو زخمی کردیا ہے۔ قصبہ میں شدید کشیدگی کا سبب بننے والا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے لئے دیسی ساختہ رائفل کا استعمال کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے پیدا شدہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے قصبہ میں کرفیو نافذ کرکے ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ فوج بھی تعینات کرادی ہے۔

اس کے علاوہ ضلع بھر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئی ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مبینہ گﺅ رکشکوں کے ہاتھوں 50 سالہ نعیم احمد شاہ کی ہلاکت کے خلاف قصبہ بھدرواہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کی علی الصبح شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس تھانہ بھدرواہ پر پتھراﺅ کیا جبکہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ مشتعل مظاہرین نے دو سہ پہیہ اور ایک دو پہیہ گاڑی کو آگ لگادی۔ اس کے علاوہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ کو قصبے میں کرفیو کے نفاذ کے علاوہ فوج تعینات کرنا پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے بیشتر سینئر افسران بشمول ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی اور فوجی افسر بھدرواہ پہنچے جہاں وہ صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading