Gair qanoni camical jabt

بھیونڈی میں غیر قانونی کیمیکل گودام پر پولیس کا چھاپہ

لکھوں روپئے مالیت کے غیر قانونی کیمکل کا ذخیرہ ضبط

بھیونڈی ( ایس اے ):-بھیونڈی نارپولی پولیس نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپئے کے کیمکل میں 280 کاربوس کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے انتہائی آتش گیر کیمیکلز کے 145 آئرن ڈرم ضبط کیا ہے ۔ پولیس کی اس کاروائی سے غیر قانونی کیمکل کا ذخیرہ رکھنے والے گودام مالکان میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی کے کھونی کے میٹھ پاڑہ کے ایک گودام میں غیر قانونی طور پر کیمیکل کے ذخیرہ میں تین دن قبل آگ لگ گئی تھی ۔ بھیونڈی میں مختلف مقامات پر گوداموں میں کیمیکلز کے غیرقانونی ذخیرے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں ۔ اسی طرح نارپولی پولیس نے سنیچر کے روز مہا لکشمی کمپاؤنڈ میں پٹوردھن ویئر ہاؤس نامی ایک گودام پر چھاپہ مار کر وہاں سے 17.35 لاکھ روپئے مالیت کے 280 کاربوس کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے انتہائی آتش گیر کیمیکلز کے 145 آئرن ڈرم ضبط کرتے ہوئے گودام مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس معاملے میں چندرکانت انا دیشمکھ عمر 58 سال رہائش نوی ممبئی پر غیر قانونی کیمیکل کا اسٹوریج کرنے کا کیس درج کیا گیا ۔ اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا کہ کیمیائی ذخیرہ کرنے کے لئے مذکورہ گودام مالک نے درکار سرکاری اجازت نہیں لیا تھا ۔ کیس کی مزید تفتیش اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس کے آر پاٹل کر رہے ہیں ۔