نتن گڈکری کے آبائی گاوں میں بی جے پی کی شکست

ممبئی: مرکزی وزیر نتن گڈکری کے پیدائشی گاو¿ں دھاپیواڑہ (تعلقہ کلمیشور) کی گرام پنچایت الیکشن میں بی جے پی کو شکست فاش دیتے ہوئے کانگریس نے بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کی یہ شکست آئندہ پارلیمانی و اسمبلی الیکشن میں اس کی واضح شکست کی نوید ہے۔ ملک اور ریاست کی عوام ایک بار پھر کانگریس کو کامیابی ہے ہمکنار کرتے ہوئے اسے اقتدار سونپے گی۔ اس اعتماد کا اظہار آج یہاں ریاستی کانگریس کے صدر اشوک چوہان نے کرتے ہوئے گرام پنچایت الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر کانگریسی عہدیداران وکارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔اس تعلق سے بات کرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں بی جے پی نے بڑے بڑے اعلانات و جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ مہنگائی روکنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ ایندھن کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں اور یہ قیمتیں کم کرنے کے بجائے ان پر مزید غیرضروری ٹیکس وسرچارج لگاکر عوام کو لوٹ رہی ہے، حکومت کے تحفظ میں صنعتکار بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپئے ہڑپ کر غیرممالک بھاگ رہے ہیں، کسانوں کی پیداوار کو دلاسہ قیمت نہیں ہے، نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہے، خواتین محفوظ نہیں ہیں گویا مرکزی وریاستی حکومتیں تمام تر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ اشوک چوہان نے کہا کہ عوام کا حکومت پر اب اعتماد باقی نہیں رہا ہے جس کی وجہ سے نتن گڈکری کے آبائی گاو¿ں دھاپیواڑہ اور گڈکری کا گود لیا ہوا گاو¿ں اور پہلے ڈیجیٹل گرام پنچایت کے طور پر مشہور پانچ گاو¿ں کی عوام نے بی جے پی کوشکست فاش دیا ہے۔ کچھ روز قبل ہی وزیراعظم نریندر مودی نے گود لئے ہوئے بنارس کے گاو¿ں میں وزیراعظم دیوندر فڈنویس نے گود لیا ہوا گاو¿ں پھیٹری میں بی جے پی کوشکست دے کر عوام نے کانگریس کو بھرپور اکثریت سے کامیاب کیا ہے۔ اشوک چوہان نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران ملک بھرمیں ہوئے ضمنی انتخابات میں عوام نے بی جے پی کوشکست فاش دیا ہے۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے گورکھپور میں اور نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ کے پھول پور پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو فاششکست ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے بھنڈارہ گوندیا پارلیمانی حلقے میں بھی بی جے پی کیشکست ہوئی ہے۔ بی جے پی کا بدعنوان اور مذہبی منافرت والا چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ اس لئے مجھے یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام بی جے پی کوشکست دے کر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی حکومت قائم کرے گی۔

Leave a comment