بریکینگ نیوز: پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں کمی کا اعلان

نئی دہلی :مرکزی حکومت نے ہفتہ عام لوگوں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کر دی۔ اس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی ہوگی۔

بھیونڈی:قربانی کے 22جانوروں کا قاتل مسلم نوجوان گرفتار آپسی دشمنی کا شاخسانہ

ممبئی۔ ٢١ مئ (یو این آئ) ممبئ سے قریب گنجان مسلم آبادی والے شہر بھیونڑی میں قربانی کے لئے پرورش کئے جانے والے ٢٢جانوروں کی نسیں شریانیں کاٹ کر انھیں قتل کرنے کے الزم میں پولیس نے آج ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کیا ہے اور قتل کا مقصد آپسی دشمنی بتلائ گئ ہے جبکہ … Read more

گیان واپی مسجد معاملہ: دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر کی گرفتاری پر ہنگامہ، اساتذہ اور طلبا سراپا احتجاج

نئی دہلی: دہلی پولیس نے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال کو شیولنگ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے گیان واپی مسجد میں مبینہ شیولنگ کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ پوسٹ کی تھی۔پروفیسر کی گرفتاری کے خلاف طلبہ یونین اور اساتذہ … Read more

سری لنکا کی پارلیمنٹ میں خاتون رکن اسمبلی رو پڑیں، سیاست سے ریٹائرمنٹ لینا چاہتی ہیں

کولمبو، 21 مئی (یو این آئی) سری لنکا میں اداکارہ سے سیاستداں بننے والی گیتا کمار سنگھے ہجوم کے اپنے گھر پر حملہ کرنے اور اسے نقصان پہنچانے سے اتنی غمزدہ ہوئیں کہ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں رو پڑیں۔ محترمہ گیتا نے کہا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں اپنی آرام دہ زندگی چھوڑ کر … Read more

ہندوستانی گھرانے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان: سروے

نئی دہلی: آئی اے این ایس-سی ویٹر کے سروے کے مطابق ہندوستانی گھرانے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان نظر آتے ہیں اور گزشتہ ایک سال سے لوگوں کی آمدنی یا تو کم ہو گئی ہے یا جمود کا شکار ہے۔ آئی اے این ایس کی جانب سے سی ووٹر نے چار ریاستوں آسام، مغربی بنگال، … Read more

دنیا پر نئی وبا کا خطرہ! 11 ممالک میں ’منکی پاکس‘ کے 80 معاملوں کی تصدیق

کنشاسا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 11 ممالک میں منکی پاکس کے تقریباً 80 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے خبردار کیا گیا ہے کہ کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کسی ملک کا نام … Read more

مسجد حرام میں خواتین کیلئے اسمارٹ روبوٹس کے ذریعہ فتویٰ سرویس

ریاض : حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں خواتین کو شرعی مسائل بتانے اور مذہبی استفسارات کے جواب دینے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل سکرینز کا بندوبست کیا ہے۔ حرم شریف میں ان مقامات پر جو خواتین کی نماز کے لیے مختص ہیں میں خصوصی سکرینز کا اہتمام کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ … Read more

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، بلومبرگ

امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد یورو بانڈ کی شرح منافع 19 فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان میں معاشی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے . یورو بانڈ ایک بین الاقوامی بانڈ ہے جو غیر مقامی کرنسی میں ہوتا ہے، اسے بیرونی بانڈ بھی کہا جاتا … Read more

تباہیوں میں اپنوں کا ہاتھ ہے، خدا ایسے لوگوں کو عقل وفراست عطا کرے : اعظم خان

رام پور، 20 مئی (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی محمد اعظم خان نے جمعہ کے روز 26 ماہ، 24 دن جیل سے رہا ہونے کے بعد جیل میں ان سے ملنے والوں اور نہ ملنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ طنز ضرورکیا ’ تباہیوں میں اپنوں کا … Read more

84 ہزار پھولوں سے سجا گلدستہ گینز بک میں شامل

ریاض : سعودی عرب کے شہر طائف میں گلاب کے پھولوں سے سجایا دنیا کا سب سے بڑا گلدستہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ طائف کے گلابوں کی اس ٹوکری نے سنہ 2018ء کے ایسے ہی ایک گل دستے کا ریکارڈ توڑ کرنیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔طائف گلاب کی یہ … Read more

ناندیڑمیں الیکٹرک گاڑیوں میں غیر مجاز تبدیلیاں نہ کریں‘گاڑیوں کا خصوصی معائنہ

ناندیڑ:20مئی (ورق تازہ نیوز) حکومت مہاراشٹر نے پوری ریاست میں ماحول دوست پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مناسبت سے مہاراشٹر الیکٹرک وہیکل پالیسی 2021 نافذ کی گئی ہے۔ پالیسی کے مطابق ای بائک اور ای گاڑیاں ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ ریجنل ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریاست میں 66 ہزار 482 گاڑیاں رجسٹرڈ … Read more

سدھو نے پٹیالہ کورٹ میں کی خودسپردگی، جیل بھیجے گئے

پٹیالہ، 20 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے 1988 کے روڈ ریج کیس میں ایک سال کی سخت قید کی سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے دیر شام پٹیالہ کی عدالت میں خودسپردگی کر دی جہاں سے وہ سینٹرل جیل بھیج دیئے گئے۔سدھو کے وکیل … Read more

19 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی

ریاض : لڑکی کے طور پر19 برس تک زندگی گزارنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ تو پیدائشی طور پر لڑکا ہے لڑکی نہیں۔حقیقت حال سامنے آنے پر سعودی معاشرے میں متعدد سوالات کھڑے ہوگئے۔ کئی لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں۔ باپ نے طبی عملے کی غلطی اور اصلاح حال کے لیے … Read more

ابوظہبی میں یکم ؍جون سے پلاسٹک بیگز پرپابندی

ابوظہبی : ابوظہبی میں ماحولیاتی اتھارٹی نے یکم جون 2022 سے پلاسٹک شاپنگ پیگز پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک باراستعمال ہونے والے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی ماحول کو بہتربنانے کیلئے عائد کی جارہی ہے۔میڈیا کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہیکہ سال 2024 تک اسٹائروفوم کے مادے سے تیار … Read more

ناک کا اکثر بند رہنا کس شکایت کی علامت ہے؟

بند ناک کا مسئلہ عام ہو چکا ہے جس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے اکثر افراد نیزل اسپرے کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ صرف ایک وقتی علاج ہے جبکہ یہ جاننا نہایت لازمی ہے کہ نیزل اسپرے کا مسلسل استعمال مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔بند ناک کو طبی زبان میں Sinusitis … Read more

حیدر آباد انکاؤنٹر کو سپریم کورٹ نے فرضی قرار دیا، 10 پولیس اہلکاروں پر چلے گا قتل کا مقدمہ

حیدر آباد:20۔ مئی (ایجنسیز)حیدر آباد کی ویٹنری ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل کے چار ملزمین کی پولیس انکاؤنٹر میں موت پر سپریم کورٹ کی جانچ کمیشن کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ کمیشن نے انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیا ہے۔ سرپورکر جانچ کمیشن نے اس معاملے میں اپنی جانچ … Read more

MPCC Urdu News 20 May 22

کانگریس کو ملک کے سلگتے مسائل کی فکر ہے عوام کے مفاد میں ہم مرکزی حکومت سے جواب طلب کرتے رہیں گے: نانا پٹولے بنیادی مسائل کو نظرانداز کرکے مذہبی مسائل کوبھڑکانے کی سازش ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے مہاراشٹر کو فنڈ فراہم کرنے میں مرکز کی جانبداری ممبئی:ملک کی موجودہ … Read more

سپریم کورٹ نے گیان واپی معاملہ ضلع جج کو منتقل کیا، پہلے مسلم فریق کی عرضی پر ہوگی سماعت!

وارانسی:20۔ مئی (ایجنسیز)گیان واپی معاملہ پر جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں ہندو اور مسلم فریق کے درمیان تلخ بحث دیکھنے کو ملی۔ اس درمیان عدالت عظمیٰ نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اسے ضلع جج کو منتقل کر دیا ہے۔ کیس پر اب سول جج سینئر ڈویژن وارانسی کی جگہ ضلع جج وارانسی … Read more

Nasim Khan news 20 May 22

مساجد کے لاوٴڈاسپیکر کا اجازت نامہ سالانہ بنیاد پر دیا جائے نسیم خان کا وزیرداخلہ سے ملاقات اور مطالبہ ممبئی: مساجد میں لاوٴڈاسپیکر کے استعمال کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی دشواریوں کے درمیان آج ریاستی کانگریس کے کارگزارصدر وسابق وزیرنسیم خان نے وزیرداخلہ سے براہ راست ملاقات کرکے یہ مطالبہ کیا ہے کہ … Read more

اعظم خان کی 27 مہینے بعد جیل سے رہائی، اکھلیش نے کہا-جھوٹ کے لمحے ہوتے ہیں، صدیاں نہیں!‘

لکھنؤ: سپریم کورٹ سے گزشتہ روز عبوری ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے ایک روز بعد اعظم خان 27 مہینے کے بعد آخرکار جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ اعظم خان کو لینے ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور شیو پال یادو سیتا پور جیل پہنچے تھے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز عبوری ضمانت کی … Read more

ریت کے طوفان سے برج خلیفہ چھپ گیا

دوبئی: مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ریت کے طوفان کے متحدہ عرب امارات سے ٹکرانے کے بعد دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ دھول کی ایک سرمئی تہہ کے پیچھے غائب ہوگئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز 2716 فٹ بلند برج خلیفہ جس کے ٹاور پورے دبئی میں … Read more

یورپ کے بعد امریکا میں بھی ‘منکی پاکس’ کے ایک کیس کی تصدیق

امریکا میں ایک شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے جس نے حال ہی میں کینیڈا کا سفر کیا تھا۔یہ کیس ریاست میساچوسٹس میں سامنے آیا اور طبی حکام اب یہ جانچ پڑتال کررہے ہیں کہ اس کا تعلق یورپ میں حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے کیسز سے تو نہیں۔ منکی پاکس ایسی … Read more

ہندوستانی عازمین حج کو فی کس 3.5لاکھ روپئے کا خرچ آئے گا عبداللہ کٹی کا بیان

جدہ : حج 2022 ء کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ عازمین کی تعداد کو گھٹادیا گیا ہے۔ ہندوستانی عازمین کو فی کس 3.5 لاکھ روپئے کا خرچ آسکتا ہے۔ صدرنشین سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا اے پی عبداللہ کٹی نے یہ بیان دیا اور بتایا کہ حرمین شریفین میں سنٹرل … Read more

شام میں روس کے چھوڑے گئے خلا کو ایران پْر کرے گا: شاہ عبداللہ الثانی

عمان : اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی نے باور کرایا ہے کہ جنوبی شام میں روس کی موجودگی پْر سکون حالات کا ذریعہ تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس کی جانب سے وہاں چھوڑے جانے والے خلا کو ایران اور اس کے ایجنٹ پْر کریں گے۔ روز ہوفر انسٹی ٹیوٹ کو دیے … Read more

یمن: باغیوں کی بارودی سرنگوں سے 3برس میں 372افراد ہلاک

صنعا : یمن میں حوثی باغیوں کی بارودی سرنگوں کی زد میں آکر 3برس میں 372افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغیوں نے ملک بھر میں ہزاروں بارودی سرنگیں بچارکھی ہیں اور یمنی حکومت کے اہل کار عرب اتحاد کی معاونت سے انہیں تلاش کرکے ناکارہ کرتے رہتے ہیں۔ 2019 ء سے اب تک … Read more