8دسمبر کوہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے جلسہ تقسیم انعامات اور مثالی معلم ایوارڈ تقریب

اورنگ آباد ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن مہاراشٹر کی جانب سے اساتذہ کیلئے عید میلاد النبی صلی کے موقع پر مضمون نویسی کا مقابلہ رکھا گیا تھا۔ جس میں سبھی اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جلسہ تقسیم انعامات اور اپنے پیشے سے وفاداری اور بہترین کارکردگی کرنے والے اساتذہ کرام کو مثالی معلم ایوارڈ سے معزز مہمانوں کے ہاتھوں نوازا جائے گا۔پروگرام کی صدارت جناب عبد الستار صاحب ( سابق ریاستی وزیر حکومت مہاراشٹر)، فرمائے گے۔اور مہمان خصوصی وکرم کاڑے صاحب، ستیش چوہان صاحب، ڈاکٹر بی۔بی چوہان صاحب (تعلیمی آفیسر،ہائی اسکول اورنگ آباد)، ڈاکٹر سورج پرساد جیسوال صاحب(تعلیمی آفیسر ہائی اسکول اورنگ آباد)، محترمہ لتا سانپ صاحبہ(تعلیمی آفیسر ضلع پریشد ہائی اسکول اورنگ آباد)، محترمہ پریا رانی صاحبہ(تعلیمی آفیسر ہائی اسکول اورنگ آباد)، محترمہ اشونی لاٹکر صاحبہ(تعلیمی آفیسر، ضلع پریشد پرائمری سیکشن،اورنگ آباد), محترم صوفی لئیق احمد صاحب(تعلیمی توسیع آفیسر ضلع اورنگ آباد)، ڈاکٹر سید نعیم صاحب (پرنسپل)، محترم سنیل واکیکر صاحب (پرنسپل), حاضر رہیں گے۔seerat

پروگرام کا انعقاد ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر تحقیقاتی مرکز، عام خاص میدان اورنگ آباد میں بتاریخ 8/ دسمبر 2018 کو بروز منگل دوپہر تین بجے سے عمل میں آئے گا ان پانچ ناموں میں سے 3 نام اوول ،دوم اور سوم ہے اور 2 ترغیبی انعام کے حقدار ہیں ۔۔۔۔پروگرام کے دن معلوم ہوگا کون اول ہے اور کون دوم اور سوم۔ محترمہ مسّرت سلطانہ ماجد خان (ضلع پریشد اسکول، نایگاؤں)۔محترم شیخ اکرم شیخ افضل(سانیہ جونیئر چکھلی)، محترمہ شیخ غزالہ زرین منصور احمد (زیتون النساء اردو پرائمری اسکول)،محترمہ نشاط شاہین غلام اتھر (ضلع پریشد اردو اسکول کھنڈالا،ویجا پور)،دیشمکھ ہاشم (اردو اسکول کنجھخڈ ،کننڈ)۔ اول، دوم اور سوم انعام یافتگان کو نقد انعام کے ساتھ ٹرافی،سرٹیفکیٹ اور کتاب سے نوازا جائے گا. اور ترغیبی انعام یافتگان کی خدمت میں تحائف پیش کیے جائیں گے۔ جیسا کہ پہلے اعلان کیا تھا کے ہیپی ٹُو ہیلپ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2018 میں منعقد ہونے والے جلسہ تقسیم انعامات میں اورنگ آباد کے اردو اور مراٹھی میڈیم اسکولوں کے محنتی، مخلص، ملنسار اور با صلاحیت اساتذہ کو اُن کے کار ہائے نمایاں کے عوض مثالی معلم(BEST TEACHERS) کے اعزاز سے نوازا جائے گا. جس میں اورنگ آباد کے اردو اسکولوں سے تین، مراٹھی اسکولوں سے تین اور ایک ڈرائینگ ٹیچر کو مثالی استاد کے خطاب سے سرفراز کیا جائے گا لہذا اس سال کا مثالی استاد ایوارڈ حاصل کیا کیا ہے ۔ ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں ۔مہانگر پالیکا اردو اسکولوں سے محترمہ رشیدننسا محمّد یوسف(مہانگر پالیکا اردو پرائمری اسکول، چیلی پورا ، اورنگ آباد)، مہانگر پالیکا مراٹھی اسکولوں سے محترم شیخ مظہر شاہمیر (مہانگر پالیکا مراٹھی پرائمری اسکول جونا بازار ، اورنگ آباد)،ضلع پریشد اردو اسکولوں سے محترمہ پٹھان تبّسم سلطانہ معاون مدرس(ضلع پریشداردو پرائمری اسکول والوج)،ضلع پریشد مراٹھی اسکولوں سے محترم پرکاش راجپوت (ضلع پریشد مراٹھی اسکول، مرومکھدواڈی،اورنگ آباد )،سوسائٹی اردو اسکولوں سے رفعت پروین سیّد نعیم معاون مدرس،(رشیدہ اردو پرائمری اسکول اورنگ آباد)، سوسائٹی مراٹھی اسکولوں سے محترم بڑے منکشور بابا صاھب(نیو ہائی اسکول ،ہرسول)، ڈرائینگ کے مثالی استاداردو اسکولوں میں مثالی ڈرائنگ ٹیچر اقبال شمشیر خان (مولانا محمّد علی جوھَر اسکول ،سلّوڈ)،مراٹھی اسکولوں میں مثالی ڈرائینگ ٹیچر محترم سلیم احمد اتارمعاون مدرس(ضلع پریشد شالا،بھر گاؤں ،کننڈ )،مراٹھی اسکولوں میں مثالی اسپورٹس ٹیچر شندے پروین دولتراؤ(ضلع پریشد اسکول کننڈ )اردو اسکولوں میں مثالی اسپورٹس ٹیچر شیخ نعیم غلام مستفع(نیشنل اردو اسکول)۔پروگرام میں اپنے دوست احباب کے ساتھ شرکت کریں ایسی اپیل ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے جناب شیخ عبدالرحیم صاحب (صدر) ،جناب شفیق پٹھان صاحب، جناب ارشد پٹھان صاحب، جناب پرویز خان صاحب، جناب شیخ شبیر صاحب،محترمہ ہُما خان صاحبہ،محترمہ شاہین نازصاحبہ، نے ایک پریس نوٹ کے زریعے کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading