7 برقی پنکھوں (فیانس) کی پتیوں (بلیڈس) کو روکتے ہوئے ایک عجیب وغریب کارنامہ انجام دیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک شخص نے ایک منٹ میں اپنی زبان سے 57 برقی پنکھوں (فیانس) کی پتیوں (بلیڈس) کو روکتے ہوئے ایک عجیب وغریب کارنامہ انجام دیا

۔ اس طرح انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنی جگہ بنالی۔ دم بخود کرنے والے اسٹنٹ (کرتب) کا مظاہرہ کرنے والے سوریا پیٹ کے کرانتی کمار پنیکھیڑا کو پیار سے لوگ ”ڈرل مین“ کہتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈس نے پنیکھیڑا کا ایک کلپ انسٹا گرام پر شیئر کیا اور تحریر کیا کہ ”کرانتی کمار پنیکھیڑا نے ایک منٹ میں اپنی زبان سے 57 برقی پنکھوں کے بلیڈس کو روک کر حیرت انگیز کارنامہ کردکھایا ہے۔ یہ حیرت انگیز کارنامہ ڈرل مین ہی انجام دے سکتے ہیں۔

ویڈیو میں ڈرل مین کو لمبے زلف اور کلرفل شرٹ میں دکھایا گیا۔ انہیں‘ کئی برقی پنکھوں کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد پنیکھیڑا اپنی زبان کو تیز رفتاری سے گھومنے والے پنکھوں کے بلیڈس کو سرعت کے ساتھ روکنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ان کے اس کرتب پر سامعین‘ انہیں خوب داد دیتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک شخص نے ایک منٹ میں اپنی زبان سے 57 برقی پنکھوں (فیانس) کی پتیوں (بلیڈس) کو روکتے ہوئے ایک عجیب وغریب کارنامہ انجام دیا۔

۔ اس طرح انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنی جگہ بنالی۔ دم بخود کرنے والے اسٹنٹ (کرتب) کا مظاہرہ کرنے والے سوریا پیٹ کے کرانتی کمار پنیکھیڑا کو پیار سے لوگ ”ڈرل مین“ کہتے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈس نے پنیکھیڑا کا ایک کلپ انسٹا گرام پر شیئر کیا اور تحریر کیا کہ ”کرانتی کمار پنیکھیڑا نے ایک منٹ میں اپنی زبان سے 57 برقی پنکھوں کے بلیڈس کو روک کر حیرت انگیز کارنامہ کردکھایا ہے۔ یہ حیرت انگیز کارنامہ ڈرل مین ہی انجام دے سکتے ہیں۔

ویڈیو میں ڈرل مین کو لمبے زلف اور کلرفل شرٹ میں دکھایا گیا۔ انہیں‘ کئی برقی پنکھوں کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد پنیکھیڑا اپنی زبان کو تیز رفتاری سے گھومنے والے پنکھوں کے بلیڈس کو سرعت کے ساتھ روکنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ان کے اس کرتب پر سامعین‘ انہیں خوب داد دیتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading