31 December, 2020 17:43

امیر جماعت ضلع مہراج گنج مولانا نیاز احمد صاحب کو صدمہ

آنند نگر مہراج گنج (عبید الرحمن الحسینی) گذشتہ دنوں امیر جماعت ضلع مہراج گنج،جناب مولانا نیاز احمد صاحب کلہوئی بازار ” دامت برکاتہم ،،کے داماد جناب شمشاد احمد کے سانحہ ارتحال کی خبر دارالعلوم کے رکن شوریٰ جناب مولانا الطاف احمد ندوی کے ذریعہ ملی، اس جانکاہ خبر کے ملتے ہی دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ ، لکشمی پور میں ایصال ثواب اور ختم قرآن کی مجلس کا انعقاد کیا گیا اور مرحوم کے حق میں دعاءمغفرت کی گئی۔

اس دعائیہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم کے سربراہ اعلیٰ حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی ” حفظہ اللہ،،نے کہا: کہ مولانا نیاز احمد ہمارے لئے ہر دل عزیز ہیں اور اخلاص وعمل کے پیکر ضلع مہراج گنج کے ایک مخلص وسرگرم ذمہ دار تبلیغ بھی ہیں، الحمد للہ آپ کی دعوتی سرگرمیاں،مرکز نظام الدین میں قدر کی نگاہوں سے دیکھی جاتی ہیں اور سرپرستان مرکز و دعوتی احباب اس کی تصویب بھی فرماتے ہیں۔ بلاشبہ ان کے داماد کے انتقال سے ہم تمام خدام دارالعلوم کو شدید صدمہ ہوا، چوں کہ مرحوم ابھی جواں سال ، جواں عمر تھے، ۴۰۰۲ میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے،اور کسب معاش وملازمت کی غرض سے سن ۴۱۰۲ سے سعودیہ عربیہ میں مقیم تھے، آنا جانا جاری تھا، ابھی انہیں سعودی عرب لوٹے ہوئے دوچار دن ہی گذرے تھے کہ وہ اپنی قیام گاہ پر۳۴ سال کی عمر میں بلاکسی ظاہری سبب کے انتقال کرگئے، ،انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے ، آمین۔

سربراہ اعلی نے مزید کہا کہ: مرحوم ایک سچے مومن ، نیک صفت ، پاکباز، پاکدامن ، صوم وصلاة کے پابند ،زیرک، معاملہ فہم ، حسن سیرت وقبول صورت کے ساتھ ساتھ گورکھپور یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ تھے۔ اب وہ اس جہاں فانی میں نہیں رہے ، ایسے میں یہ فرقت کا لمحہ کسی شریک حیات اور چھوٹے معصوم بچوں کے لئے کتنا جاں گسل ہوتا ہے، بتانے کی ضرورت نہیں ، بس یہ کہہ لیجئے کہ باپ شوہر کے بغیر گھر ایک ویران اور مثل شہر خموشاں کے ہوجاتا ہے،خوش نصیب ہیں وہ زن وشو جنکی جوڑیاں حیات مستعار سے لطف اندوز ہورہی ہیں، اور وہ اپنے بچوں کی تربیت کرکے دنیا وآخرت سنوارنے میں لگی ہوئی ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ امیر صاحب کے اعمال صالحہ اور انکی دعوتی نقل وحرکت ، انکے داماد کے حق میں صدقہ جاریہ سے کم نہیں ہونگی ،جو یہ سب ثواب کی شکل میں مرحوم کے اخروی بینک میں جمع ہورہا ہے۔ اس مصیبت کی گھڑی میں دارالعلوم کے جملہ اساتذہ ، ذمہ داران ، واراکین شوریٰ امیر صاحب کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ ابھی دودن قبل مو ¿سس ادارہ قاری محمد طیب قاسمی ، صاحب ۔مرحوم کے دولت کدہ” ڈھوٹا بڑہڑا ،،بھی تشریف لے گئے، اور ماسٹر محمد اسحاق صاحب جو رٹائر ڈ ماسٹر ہیں،اور مرحوم کے والد بزرگوار ہیں،ان سے پًرسا کرکے انکو اور گھر کے لوگوں کو دلاسا دیا۔

اس تعزیتی نشست میں مولانا محی الدین قاسمی ندوی، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا وجہ القمر قاسمی ، مولانا شکرا للہ قاسمی ، مولانا محمد صابرنعمانی ، مولانا افضال احمد قاسمی ، حافظ محمد ناظم حلیمی ، حافظ ذبیح اللہ ، قاری عبد الکریم ، ماسٹر فیض احمد وغیرہ موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading