احمد آباد، 27 جون (یو این آئي) محکمہ موسمیات نے 29 اور 30 جون کو جنوبی گجرات اور سوراشٹرہ کے کچھ حصوں اور ریاست سے متصل مرکز کے زیر انتظام علاقے دمن و دیو اور دادر ونگر حویلی میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔آج شام کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 29 جون کو جنوبی گجرات کے والساڈ اور نوساری، سو راشٹر کے ضلع بھاو نگر اور دمن، دادر ونگر حویلی میں 29 اور 30 جون کو شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ امسال جنوب مغربی مانسون اپنے مقررہ وقت پر 14 جون کو ریاست میں پہنچ گيا تھا۔ اب تک کچھ علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔ تاہم، پچھلے چند دنوں سے مانسون کے کمزور ہونے کی وجہ سے اس طرح کی بارش نہیں ہو رہی ہے۔