ناندیڑ کے قریب لوہا ٹاؤن میں کل 29 ستمبر کو جلوس عید میلاد النبی

ناندیڑ: (راست) ناندیڑ سے قریب واقع شہر لوہا میں کل 13 ربیع الاول شریف مطابق 29 ستمبر 2023 جمعہ کے دن صبح ٹھیک نو بجے قدیم سنی جامع مسجد سے جلوسِ محمدی ﷺ نکلے گا۔اور ٹھیک 12 بجے قدیم سنی جامع مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

نماز جمعہ کے بعد مرد حضرات کو مسجد میں موۓ مبارک شریف کی زیارت کرائی جائے گی۔عصر کی نماز کے بعد سے مغرب کی نماز تک مسجد کے بازو والی جگہ میں خواتین کو موۓ مبارک شریف کی زیارت کرائی جائے گی۔

شہر لوہا کے تمام مسلمانوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وقت پر جلوس میں پہنچنے کی کوشش کرےاور جلوس کا ادب و احترام کریں.

اس طرح کی اطلاع محمد یوسف رضا پنجاری خادم سنی جامع مسجد قدیم لوہانے دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading