25 فروری سے سنگیت شنکر دربار پروگرام: ڈی پی ساونت

ناندیڑ۔(نامہ نگار) : ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک کے سابق وزیرِ داخلہ و ریاست کے سابق چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر شنکر رائو چوہان اور اُن کی اہلیہ کسم تائی چوہان کی برسی کے موقع پر اُن کی یاد میں شری شاردا بھون ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے سنگیت شنکر دربار پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ سہ روزہ پروگرام کا آغاز 25فروری کو ہوگا۔ اس طرح کی اطلاع سوسائٹی کے سکریٹری و رکن اسمبلی ڈی پی ساونت نے پریس کانفرنس میں دی۔اس پریس کانفرنس میں جوائنٹ سکریٹری اودئے نمباڑکر‘ خازن رائو صاحب شیلارکر‘ جگدیش کدم‘ اپرنا نیریلکر‘ رشی نیریلکر’سنجے جوشی‘ پروفیسر دیشمکھ‘ و دیگر موجود تھے۔ ڈی پی ساونت نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ۵۲فروری کو کلرس مراٹھی ٹی وی چینل کے پروگرام چھوٹے سرویر کے فائنل رائونڈ کی فاتح سورالی جادھو اور دیگر حصہ لیں گے۔ ان فن کاروں کا پروگرام پیش ہوگا۔ پروگرام کی نظامت اسپرا جوشی کریں گی۔ ۶۲فروری کو صبح گیارہ تا ایک بجے کے درمیان بھارگوی دیشمکھ کا کتھک ڈانس پروگرام ‘ سوارلی جوشی ہنگولی اور پنڈت ہیمانگ مہتا کے شاگرد سائی پرساد پانچاڑ کا شاستریہ گیت پروگرام ہوگا۔ ۶۲ تاریخ کو ہی شام ۶ بجے ایس آکاش کا بانسری ‘ یگیش رائے کر کا وائلن‘ یشان گھوش کا طبلہ پروگرام ہوگا اور پنڈت مکل شیو پتر پونہ کا شاستریہ گیت کا پروگرام ہوگا۔ ۷۲فروری کو صبح ساڑھے چھ بجے مراٹھی دن کے موقع پر مراٹھی سنگیت ناٹک کی پیش قدمی کا پروگرام دھننجے جوشی و دیگر پیش کریں گے۔ صبح گیارہ تا ایک بجے کے درمیان ابھینے روندے ہارمونیم کا پروگرام اور چندل اڑگائونکر کا شاستریہ گیت کا پروگرام ہوگا۔ شام چھ بجے آخری سیشن میں پدم شری اُستاد شاہد پرویز خان اور پدم بھوشن پروین سلطانہ بیگم کا شاستریہ گیت پروگرام ہوگا۔ سہ روزہ پروگرام کی تمام تر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ صبح اور شام کے پروگرام یشونت کالج کے میدان میں ہونگے اور دوپہر کے پروگرام کسم سبھا گرہ میں رکھے گئے ہیں۔ ان پروگرامس میں سوسائٹی کے صدر و رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان‘ نائب صدر امیتا چوہان و دیگر کی شرکت رہے گی۔ ہر سال کی طرح اس سال جیون گورو ایوارڈ بھی مختلف شخصیات کو پیش کیا جائے گا۔ اُس کے علاوہ اس سال سے شنکر ساہتیہ دربار کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔

25فروری کو صبح گیارہ بجے سابق چیف منسٹر اشوک چوہان کے ہاتھوں اس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ دوپہر بارہ بجے آزادی کے عنوان پر مقالے پیش کیئے جائیں گے۔ دوپہر دو بجے مراٹھی مشاعرہ ہوگا جس میں کیشو دیشمکھ‘ اشوک تھورات امراوتی‘ بھرت دونڈکر‘ رویندر ہڑسنکر‘ کیشو کھٹنگ‘ عابد شیخ‘ شنکر راٹھور‘ راجے کدم‘ شرینیواس مسکے‘ شرکت کریں گے۔ ڈی پی ساونت نے پروگرامس میں شرکت کی اپیل کی ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading