محمد نبیل نیّر کی ایم بی بی ایس میں شاندار کامیابی

ناندیڑ۔(نامہ نگار) : پیر برہان نگر ناندیڑ کے ساکن محمد نبیل نیّر محمد انور پاشاہ نے ایم بی بی ایس کے سالِ آخر میں 70 فی صد نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کورس جالنہ کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سینٹر سے مکمل کیا ہے۔ محمد نبیل نیّر کے والد محمد انور پاشاہ وسنت رائو نائک کالج وسرنی میں پروفیسر ہیں اور والدہ فرحت سلطانہ فیض العلوم جونیئر کالج ناندیڑ میں پروفیسر ہے۔ ایم بی بی ایس میں شاندار کامیابی پر نبیل نیّر کی عزیز و اقارب نے گلپوشی کرکے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے عظم ظاہر کیا کہ وہ پی جی کی اعلیٰ تعلیم کے بعد عوامی خدمات شعبہ طب میں انجام دیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading