پونے کے تاریخی پھلے واڑا کا دورہ، کانگریس ریاستی صدر کا مہاتم ا پھلے کو خراجِ عقیدت

کانگریس کی سیاست ترقی پسند نظریات پر مبنی

مہاتما جیوتیبا پھُلے کے افکار آج بھی نہایت اہم: ہرش وردھن سپکال

پونے کے تاریخی پھلے واڑا کا دورہ، کانگریس ریاستی صدر کا مہاتما پھلے کو خراجِ عقیدت

پونے/ممبئی: کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے کہا ہے کہ مہاتما جیوتیبا پھُلے کی خدمات اور ان کے ترقی پسند افکار آج بھی اسی طرح اہم ہیں جیسے اپنے دور میں تھے۔ کانگریس پارٹی انہی نظریات کی بنیاد پر اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ سماجی انصاف، مساوات اور سچ کی تلاش پر مبنی ’ستیہ شودھک تحریک‘ کی فکر کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مہاتما جیوتیبا پھُلے کی 200ویں جینتی کے موقع پر ہرش وردھن سپکال نے پونے میں واقع تاریخی پھُلے واڑا کا دورہ کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اروِند شندے، موہن جوشی، رمیش باگوے، بھانوداس مالی، پرشانت جگتاپ، دیپتی چودھری، پراچی دودھانے، اویناش باگوے، راج امبیکے سمیت دیگر لیڈران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاتما پھُلے نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی سمادھی کی نشاندہی کی، جبکہ ساوتری بائی پھُلے نے پونے میں لڑکیوں کے لیے پہلی اسکول قائم کر کے خواتین کی تعلیم اور بااختیاری کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلابی اقدام کی اس وقت قدامت پسند سوچ رکھنے والوں نے سخت مخالفت کی اور ساوتری بائی پھُلے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس ایسی ہی رجعت پسند سوچ کے خلاف جدوجہد کرتی آئی ہے اور آج بھی ایسے نظریات کے حامل افراد اقتدار میں موجود ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سال 2026 مہاتما جیوتیبا پھُلے کا دو سو سالہ جینتی سال ہے اور اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے پورے سال ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ ستیہ شودھک فکر کو عام کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ’مہاتما پھلے اتسو کمیٹی‘ تشکیل دی گئی ہے، جس کی منصوبہ بندی کے لیے پونے کے کانگریس بھون میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بھانوداس مالی، موہن جوشی، رمیش باگوے، کشور کانھیرے، بھائی نگرالے، اروِند شندے، دیپتی چودھری، گوپال تیواری، چندوشیٹھ قدم، پرشانت جگتاپ، سنیل شندے، سنیل ملکے، سیما گٹے، عامر شیخ اور یشراج پارکھی سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

بارامتی ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہرش وردھن سپکال نے کہا کہ کانگریس نے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اپنی نامزدگی واپس لی ہے، تاہم کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کی گئی اور پارٹی اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کے مبینہ حادثے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے اور غیرجانبدارانہ جانچ کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی، مگر کانگریس کی حکومت والی ریاست کرناٹک میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کانگریس مسلسل پیروی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامزدگی واپس لینے کے دن کرناٹک کے وزیر داخلہ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا، جبکہ روہت پوار نے بنگلورو جا کر کانگریس لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی اور کارروائی کی درخواست کی۔ اس کے باوجود مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کی پارٹی کے لیڈران اس معاملے پر خاموش ہیں، جو ریاست کے لیے افسوسناک امر ہے اور اس پر وضاحت ضروری ہے۔

MPCC Urdu News 11 April 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading