کنوٹ کے صحافی سید امجد علی کا حادثے میں انتقال

کنوٹ:5/ مارچ (اکرم چوہان) کنوٹ شہر کے متوطن سید امجد علی کا 5-3-2025 کو صبح ناندیڑ اردھا پور روڈ کے دوران نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ جسم کے چیتھڑے اڑ گئے تھے۔ ان کی تدفین بھوکر میں ادا کی گئیں۔ اس حوالے سے کنوٹ شہر اور ان کے دوستوں اور خاندان میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلی خبر یہ ہے کہ سید امجد علی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک فعال کارکن تھے اور کچھ دنوں انہوں نے صحافت میں بھی کام کیا تھا۔ کئی سال پہلے وہ کنوٹ چھوڑ کر بھوکر گئے تھے جہاں ان کا سسرال تھا اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ وہیں رہ رہے تھے۔ آج بدھ کی صبح وہ بھوکر سے اردھا پور کے درمیان اپنے کاروباری مقاصد کے تحت جا رہے تھے کہ اچانک بڑی گاڑی نے ٹکر ماری اور وہ موقع پر ہی کچل کر ہلاک ہوگئے۔

اس خبر کے کنوٹ شہر پہنچتے ہی ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کو صدمہ پہنچا۔ ان کے والد، بھائی، بہنیں، بیوی اور بچے سمیت بڑا خاندان ہے۔ ان کی تدفین بھوکر میں ہی ادا کی گئیں۔ جس میں کنوٹ تحصیل سے رشتہ دار، دوست، سماجی اور سیاسی میدان کی معزز شخصیات کی شرکت تھی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading