ناندیڑ:کالا پُل تا حبیب ٹاکیز کارنر دوکانوں کی انہدامی جاری ‘جلد نئی سڑک کی تعمیر

ناندیڑ:14 فروری:(ور ق تازہ نیوز) محلہ گاڑی پورہ میں مستان شاہ ولی رحمت اللہ علیہ چھوٹی درگاہ کے قریب کالا ُپل تا حبیب ٹاکیز کارنر نئی سڑک پر بریج کی تعمیر کے لیے دکانوں کی انہدامی کاروائی جنگی پیمانے پر جاری ہے۔محکمہناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے ملازمین اور افسران کی نگرانی میں سڑک کی کشادگی کا کام چل رہا ہے ۔پوک لینڈ کی مدد سے دکانوں‘ ہوٹلوں اور کچے مکارنوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ انہدامی کاروائی ختم ہوتے ہی باقی ماندہ سڑک کے تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔

اس طرح حبیب پاکیز (مین روڈ) سے کالا پل تک نیا راستہ ٹریفک کے لیے دستیاب ہو جائے گا ۔اس طرح گاڑی پورہ چھوٹی درگاہ ‘بڑی درگاہ ‘ بھوئی گلی‘ فتح برج ‘ملیان زیر قلعہ کے ساکنان کوآمد رفت کے لیے ایک نیا راستہ مل جائے گا۔ جس کا کافی سالوں سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ گزشتہ چند ہفتے قبل نوجوانان گاڑی پورہ نے اشوک راو چوہان (رکن راجیہ سبھا) سے ملاقات کر کے کالا پل تا حبیب ٹاکیزکارنرمحمد علی روڈ تک نئے راستے کی تعمیر کے کام کے بند ہونے کی شکایت کی گئی تھی

جس کے بعد راشوک راو¿ نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور دیگر ملازمین کو بلوا کر انہیں رُکے ہوئے تعمیر کام کو فوری شروع کرنے کی ہدایت دی تھی ۔اس کے چند دن بعد ہی پوک لینڈ لا کر تعمیری کام ر کاوٹ بننے والی دکانوں اور گھروں کو منہدم کرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی تھی

اب تک 25 سے قریب دکانیں منہدم کی گئی ہیں اور باقی ماندہ سبھی جلد منہدم ہونے والی ہےں۔ یاد رہے کہ کالا پل کے نئے پل پر کچھ سڑک کی تعمیرسال گزشتہ ہو چکی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading