23 مئی سے قبل عید کی خریدی والے میسج کی حقیقت

ممبئی ۔18۔مئی۔ملک میں رمضان کے دوران ووٹنگ کے تاریخوں کو لیکر ابھی تنازعہ ختم نہیں ہوا تھا کہ اب دوسری افواہوں کا بازارگرم ہوچکا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا پرمسلم خواتین کو انتخابی نتائیج سے پہل عید کی خریدی کرنےمشورہ دیاجارہاہے۔ پولیس نے ان افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ واٹس ایپ، فیس بک کے گروپس میں ایک میسج وائرہورہاہے۔ جس میں عوام سے کہا جارہاہے کہ 23 مئی سے قبل عید کی خرید وفروخت کرلیں ۔ملک کے مختلف شہروں جیسے دہلی، پٹنہ، لکھنؤ، ممبئی ، چنئی، بنگلورو، حیدرآباد، اورنگ آباد، ناندیڑ، مالیگاؤں اورآکولہ میں عید الفطر کےلئے مارکٹ میں رونق بڑھتی، افواہوں کے بازار گرم ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر23 مئی کوآنے والے انتخابی نتائیج کو لے کرایک پوسٹ وائرل کی جارہی ہے.

پوسٹ میں مسلمانوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ جلد از جلد عید کی خریدے مکمل کرلے اور 23 مئی کو خواتین کو بازاروں میں نہ آنے دیں۔ پوسٹ کے مطابق نتائج کو لیکرفرقہ پرست طاقتیں اقلیتوں کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔ واٹس ایپ پرایک میسج وائرل ہورہاہے اردو میں زبان میں لکھا گیا وہ میسج کیاہے آپ بھی پڑھیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading