22 جنوری کو مہاراشٹرمیں عام تعطیل کا اعلان

ممبئی::19جنوری ( ورق تازہ نیوز) ایودھیا کے رام مندر میں 22 جنوری کو ہونے والی پران پرتیستھان تقریب کو لے کر پورے ملک کے ہندوﺅں میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ اصل میں ایودھیا کی تیاریاں رام جنم بھومی تیرتھکشیتر ٹرسٹ، ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کر رہی ہیں۔ اس پس منظر میں مہاراشٹر حکومت نے بھی ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے موقع پر پیر 22 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ریاست کے تمام سرکاری دفاتر میں 22 جنوری کو چھٹی ہوگی۔ اس دن ایودھیا میں رام للا کی مورتی کی تقریب سارا دن ہوگی۔

یہ تقریب ملک بھر میں منائی جائے گی۔ اس تقریب کے حوالے سے کافی چرچا ہے۔ شہر وںمیں مندر میں مختلف مقامات پر تقریب منائی جائے گی۔

مرکزی حکومت نے اس پران پرتیستھان تقریب کے موقع پر آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے، ۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے جذبات اور ان کی طرف سے کی گئی درخواست کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اس دن آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس دن اسکول اور کالج بھی آدھے دن کے لیے کھلے رہیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading