بی جے پی کی ممکنہ شکست کے خوف سے وزیر اعظم مودی باربار مہاراشٹر کے دورے پرآ رہے ہیں
شولاپور میں ’وڈی گھرکل اسکیم‘ یو پی اے حکومت کی تھی، چابیاں دینے کی گارنٹی صرف مودی کی
راہل گاندھی کو گرفتار کرکے دکھائیے، عوام خود ہی بی جے پی کو منہ توڑ جواب دے گی
ممبئی:مہاراشٹر چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو مہاراج، مہاتما پھلے اور ڈاکٹر امبیڈکر کے افکار اور نظریات کی ریاست ہے۔ جب بھی جمہوریت اور آئین کو تباہ کرنے کی کوششیں ہوئیں، مہاراشٹر نے جمہوریت اور آئین پر یقین رکھنے والوں کو طاقت دی ۔ جہاں ذات پات اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی بی جے پی آئینی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہیں مہاراشٹر کے لوگوں نے آج چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو، پھلے اور امبیڈکر کے نظریات کو مضبوط کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست صاف نظر آرہی ہے، اسی لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابی مہم کے لیے بار بار مہاراشٹر آنا پڑرہا ہے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔
ناگپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدرنے کہا کہ شولاپور میں ’وڈی گھرکل اسکیم‘ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت کی تھی، لیکن مودی گھروں کی چابیاں دینے پہنچے۔ یعنی چابیاں دینا مودی کی گارنٹی ہے۔ یو پی اے حکومت کے دوران کے اس اسکیم کو مکمل کرنے میں مودی حکومت کو 10 سال لگے اوراس پر وہ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ پٹولے نے کہا کہ نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم ہیں، اور انہیں اس طرح کا جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔ حال ہی میں وزیر اعظم مودی ممبئی میں پل کے افتتاح کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم کم اور پبلسٹی چیف زیادہ ہیں۔
راہل گاندھی کو گرفتار کر کے دکھائیں…
آسام کے وزیر اعلیٰ کے کہنے پر کہ وہ راہل گاندھی کو گرفتار کریںگے، نانا پٹولے نے کہا کہ ڈکٹیٹرہی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ دراصل بی جے پی راہل گاندھی سے بری طرح خوفزدہ ہے ۔ اگر آسام کے وزیر اعلیٰ میں ہمت ہے تو وہ راہل گاندھی کو گرفتار کریں۔ راہل گاندھی نے یہ سفر ملک کے لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے شروع کیا ہے۔ پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔ بھارت جوڑو نیا یاترا کو عوام کی طرف سے زبردست حمایت مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی خوفزدہ ہے۔ راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کریں، عوام انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔
ُ
بی جے پی کا خواتین کو بااختیار بنانے کا نعرہ ایک دھوکہ
بھارتیہ جنتا پارٹی کا خواتین کو بااختیار بنانے کا نعرہ پوری طرح سے گمراہ کن ہے۔ ملک نے دیکھا کہ بی جے پی نے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ بی جے پی خواتین کی مسلسل توہین کررہی ہے۔ رامائن اور مہابھارت نے دکھایا ہے کہ جو لوگ عورتوں کے ساتھ ظلم وناانصافی کرتے ہیں ان کی تباہی ناگزیر ہے۔ بی جے پی کیوں نہیں بولتی کہ آج کی مہنگائی میں خواتین کے لیے گھر چلانا کتنا مشکل ہے؟ کانگریس پارٹی میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے۔ کانگریس کہتی ہے جئے سیارام اور بی جے پی کہتی ہے جئے شری رام۔ بھگوان رام سیتا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے۔ نانا پٹولے نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی والے جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہیں اور سیتا کو ایک طرف چھوڑ دیتے ہیں، کانگریس اور بی جے پی میں یہی فرق ہے۔