ناندیڑ:17/ مارچ ۔ (ورقِ تازہ نیوز) جناب مظفر حسین مرحوم سابقہ کارپوریٹر گاڑی پورہ ناندیڑ کے چھوٹے بھائی اور سماجی کارکن فیروز حسین کے والد جناب مظہر حسین ولد محمد اسحاق حسین کا علالت کے باعث آج اتوار کو صبح انتقال ہوگیا ہے ۔
مرحوم خؤش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ انکی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار بعد نمازِ عصر بڑی درگاہ گاڑی پورہ کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین ۔