بروزِ اتوار 08 اکتوبر 2023 کو IYF کا سیرت النبی کوئز انعامی مقابلہ پر تقسیمِ انعامات اور جلسہ عام منعقد کیا گیا۔

الحمدللہ اسلامک یوتھ فیڈریشن ناندیڑ کی جانب سے جماعت ساتویں تا دسویں کے طلبا و طالبات کے لیے منعقدہ سیرت النبی کوئز انعامی مقابلہ 2023 کا 2 اکتوبر بروز پیر تحریری امتحان لیا گیا جس میں شہر کے 12 اسکولز سے تقریباً 1250 طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کیا تھا ۔ الحمدللہ امتحان کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ۔

انعامی مقابلہ کے انعامات، پہلا انعام 5000 ،دوسرا انعام 3000، تیسرا انعام 2000 طئے گئے تھے اسی طرح امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو ترغیبی انعامات اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔طلباء کو انعامات تفویض کرنے کے لیے بروزِ اتوار 08 اکتوبر 2023 کو پرائز ڈسٹریبیوشن و جسلہ سیرت رسول ﷺ منعقد کیا گیا۔جو اردو گھر دیگلور ناکہ ناندیڑ میں کامیابی سے ہمکنار ہوا جس
میں طلباء و طالبات اور بچوں کے سرپرست حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس جلسہ میں مہمان مقررین پرویز ادر (آئی وائی ایف مہاراشٹر سیکرٹری)اور مرسلین مرتضی(رکن شوری آئی وائی ایف مہاراشٹر) کو مدعو کیا گیا تھا،جلسہ کی نظامت مقامی آئی وائی ایف انچارج اسامہ خطیب نے انجام دی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading