15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے محکمہ اراضی ریکارڈ کا چپراسی گرفتار افسر بھی کاروائی کی زد میں

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ میں محکمہ اراضی ریکارڈ کے دفتر میں اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ایک سرکاری ملازم کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی 2 ستمبر 2026 کو موکھےڑ کے محکمہ اراضی ریکارڈ دفتر میں کی گئی۔موصولہ شکایت کے مطابق 72 سالہ شکایت کنندہ کی اہلیہ کے نام مکھیڑ میں گٹ نمبر 61 میں 53 آر زرعی زمین ہے۔ مذکورہ زمین کی پیمائش کے لیے شکایت کنندہ نے عدالت میں درخواست دی تھی۔شکایت کنندہ کے مطابق محکمہ اراضی ریکارڈ دفتر مکھیڑ کے ملازم سید عمران سید اقبال اور چپراسی وویکانند پانڈورنگ کھڈے زمین کی پیمائش کے لیے ان کے کھیت پر گئے تھے۔ اس وقت کھڈے نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ زمین کی پیمائش کی رپورٹ عدالت کو بھیجنے کے لیے افسر کو رقم دینی پڑتی ہے۔بعد ازاں 31 اگست 2026 کو شکایت کنندہ نے محکمہ اراضی ریکارڈ دفتر موکھےڑ جاکر رپورٹ کے بارے میں دریافت کیا۔ الزام ہے کہ وویکانند کھڈے نے 15 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں رپورٹ عدالت کو نہیں بھیجی جائے گی اور رقم دیے بغیر کام نہیں ہوگا۔


15 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ ثابت:اینٹی کرپشن بیورو نے 2 ستمبر کو دوپہر تقریباً 12:30 سے 1 بجے کے درمیان شکایت کی تصدیق کی۔ اس دوران وویکانند کھڈے نے شکایت کنندہ سے 15 ہزار روپے رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔تصدیق کے دوران کھڈے نے اپنے موبائل فون سے محکمہ اراضی ریکارڈ کے افسر سید عمران سید اقبال سے شکایت کنندہ کی بات بھی کروائی۔ بات چیت کے دوران عمران نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ کا کام کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے 15 ہزار روپے رشوت قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار:اس کے بعد ACB نے جال بچھایا۔ 2 ستمبر کو سہ پہر تقریباً 3:30 سے 4 بجے کے درمیان محکمہ اراضی ریکارڈ دفتر موکھےڑ میں چپراسی وویکانند پانڈورنگ کھڈے نے شکایت کنندہ سے 15 ہزار روپے رشوت قبول کی، جس کے فوراً بعد ACB ٹیم نے اسے حراست میں لے لیا۔اس معاملے میں مکھیڑ پولیس اسٹیشن، ضلع ناندیڑ میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادِ بدعنوانی قانون 1988 کی دفعات 7 اور 12 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔


ACB کی جانب سے کارروائی:یہ کارروائی ACB ناندیڑ کی پولیس انسپکٹر مادھوری یاولیکر کی قیادت میں کی گئی۔ کارروائی کی نگرانی پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راہل تارکسے نے کی۔ACB نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم یا عوامی خدمت گار رشوت کا مطالبہ کرتا ہے یا بدعنوانی سے متعلق کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کریں۔
ACB ناندیڑ دفتر: سنےہ نگر، پولیس کالونی، ناندیڑ
فون: 02462-253512
ریجنل دفتر ناندیڑ: گیٹ نمبر 1، پولیس کالونی، سنےہ نگر، ناندیڑ
فون: 02462-255811
ACB ہیلپ لائن: 1064

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading