148 سے 151 اسمبلی حلقوں کے لیے جی. منی گنڈا سامی مرکزی خرچ انسپکٹر مقرر
تھانے (آفتاب شیخ)
اسمبلی حلقہ 148 تھانے، 149 ممبرا کلوا، 150 ایروولی، 151 بیلاپور کے اسمبلی حلقوں کے لیے جی. منی گنڈا سامی (IRS) کو مرکزی خرچ انسپکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان کی تقرری بطور خرچ انسپکٹر کی ہے۔ جی. منی گنڈا سامی (IRS) کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ان اسمبلی حلقوں میں ہونے والے انتخابی خرچ پر نظر رکھیں اور کمیشن کے ضوابط کے مطابق رپورٹ تیار کریں۔
مزید یہ کہ وہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کے خرچ کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی قسم کی مالی بے ضابطگی نہ ہو۔ جی. منی گنڈا سامی سے دفتر کے اوقات میں فون نمبر 7039060688 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اور ان کا ای میل آئی ڈی exp.observer.thane ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات اسی ای میل یا نمبر پر فراہم کریں۔