10خواتین کی حرمین شریفین میں سینیئر عہدوں پر تقرری

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی اتھارٹی نے 10 خواتین کا سینیئر عہدوں پر تقرر کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے جنرل پریذیڈنسی نے بتایا ہے کہ ‘خواتین کو اہم منصب سنبھالنے کے لیے بااختیار بنانا ترقی اور معیشت کے لیے بہتر ثابت ہو گا۔’rtxr7ei

بیان کے مطابق یہ تقرریاں جنرل پریذیڈنسی کی دانشمندانہ قیادت کی جانب سے تخلیقی صلاحیتوں اور معیار کے اعلی اصولوں کے تحت کی گئی ہیں۔حرمین شریفین کی انتظامی امور کی اسسٹنٹ انڈرسیکریٹری کاملیہ الدادی نےعرب نیوز کو بتایا کہ ان تقرریوں میں حرمین شریفین کے لیے کئی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں زائرین کی رہنمائی وہدایات، انجینئرنگ اور نگران و انتظامی امور شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں بااختیار بنانا ہے۔غلاف کعبہ کے مرکز کنگ عبدالعزیز کمپلیکس، حرمین شریفین کی گیلری بلڈنگ، مسجد کی لائبریری اور دیگر شعبوں میں رہنمائی اور خدمت فراہم کی جائے گی۔کنگ عبدالعزیز کمپلیکس غلاف کعبہ کی تیاری کے مرکز میں نائب صدر عبدالحمید المالکی اور میوزیم و حرمین امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری نے بتایا کہ مکہ اور مدینہ میں آنے والے زائرین میں تقریبا نصف تعداد خواتین کی ہوتی ہے جس کے باعث یہاں سعودی خواتین کی تقرری اور موجودگی سے اعلی خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے ہر عمر کے مرد و خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔المالکی نے بتایا کہ خواتین اپنی ان ذمہ داریوں سے مملکت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی جو کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے پروگرام کا حصہ ہے۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading