‘ارطغرل غازی’ نے پاکستانی قونصل دفتر پہنچ کر یوم آزادی کی مبارکباد دی

انقرہ :ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے ہیرو انجن التان دزیاتن نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے جب کہ وہ جلد پاکستان بھی پہنچیں گے . ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں موجود پاکستانی آزادی کا جشن منا رہے ہیں

3-1-24

انجن التان دزیاتن نے پاکستانی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا سے ملاقات کی. اس موقع پر پاکستانی سفارت کار کی جانب سے اداکار کو سندھی اجرک پیش کی گئی.

ertugul

پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں اداکار کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی گئیں ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے بھائی انجن التان دزیاتن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پُر’خلوص، محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. ساتھ ہی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ انجن التان دزیاتن بہت جلد پاکستان آئیں گے.

اس موقع پر ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار انجن التان دزیاتن نے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading