لکھنؤ ریڈر ہندی اور وائس آف انڈو نیپال نیوز کے بیورو آفس کا شاندار افتتاح

16

مہراج گنج (عبید الرحمن الحسینی) تحصیل نوتنوا کے نواحی علاقہ اڈا بازار میں ایس ڈی ایم نوتنوا نے ربن کاٹ کر ضلع بیورو دفتر کا افتتاح کیا،
ہفتہ کے روز بیورو آفس لکھنؤ ریڈر ڈیلی ، ویکلی اور وائس آف انڈو نیپال نیوز کا افتتاح ایس ڈی ایم نوتنوا شری پرمود کمار اور صدر پریس کلب مہراج گنج شری امت ترپاٹھی نے ہفتہ کے روز فیتا کاٹ کر کیا۔
ڈپٹی کلکٹر نے کہا کہ میڈیا ہمارے ملک کا چوتھا ستون ہے۔ میڈیا کی وجہ سے ، ہمارا کام بہت آسان ہو جاتا ہے۔ مجرموں کو پکڑنے میں ہمیں میڈیا کی جانب سے بہت مدد ملتی ہے۔
مسٹر امیت ترپاٹھی نے کہا کہ اب ہم سب مل کر جرائم پیشہ اور بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے۔ اس علاقے میں بیورو آفس کے افتتاح کے ساتھ ، ہمیں مزید سہولتیں فراہم ہونگی، اور مجرموں میں خوف ہراس بھی پیدا ہوگا۔
آفس کے افتتاحی پروگرام کےموقع پر شری امت ترپاٹھی ضلع صدر پریس کلب مہراج گنج ، نمائندہ ضلع مہراجگنج لکھنو ریڈر ہندی و مدیر وائس آف انڈونیپال نیوز جناب ساجد علی ، صحافی مجیب الرحمٰن فاروقی، راجہ اگرہری ، ککمرشل ٹیکس آفیسر امت اپادھیائے ، ممتاز صحافی عبید الرحمن الحسینی، معروف سماجی کارکن انیل کمار پانڈے ، سداموہن اپادھیائے، محمد اخلد گرام پردھان بیلبھار ، گڈو ٹھاکر گرام پردھان مہووا اڈا ، ٹنکو پانڈے ،ممتاز صحافی انگد شرما ڈسٹرکٹ نمائندہ سی نیوز ، اڈا بازار پولس چوکی پربھاری وکاس یادو ، ڈسٹرکٹ پنچایت ممبر مکیش اپادھیائے، جتیندر کمار سمیت درجنوں صحافی اور سینئر افراد شریک تھے۔