ناندیڑ: 6 اکتوبر (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اشوک راو¿ چوان کی طرف سے لیے گئے اہم فیصلوں میں، ناندیڑ سے باسر(تیلنگانہ) تک تقریباً 100 کلومیٹر کی لمبائی کا ایک پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، اور حال ہی میں اس پروجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی فنڈنگ کو منظوری دی گئی ہے۔
مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے دور میں اس وقت کے وزیر تعمیرات عامہ اشوک راو چوہان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے تین مرحلوں میں 15,000 کروڑ روپے کے روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 5,689.33 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 29 کاموں کو انجام دینے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
اس میں ناندیڑ سے باسرریاستی سرحد تک اور ناندیڑ ضلع میں بھوکر سے راہاٹی ریاستی سرحد تک سیمنٹ کنکریٹ سڑک شامل ہے۔یہ پروجیکٹ میجر ڈسٹرکٹ روٹ 83 کے تحت ناندیڑ سے باسر تک تقریباً 99 کلومیٹر لمبا ہے، جس میں ناندیڑ میں نیلا جنکشن، شنکراو¿ چوہان چوک، گاڑیگاو¿ں، برہمن واڑہ، موگٹ، امدورا، وساری، شنکھ تیرتھ، مال کوٹھا، بالیگاو¿ں، کاریگاوں پھاٹہ،بابلی پھاٹہ ، دھرم آباد شامل ہیں۔باسر ریاستی سرحد تک سڑک کا کام کیا جائے گا۔
جبکہ اسٹیٹ ہائی وے نمبر 61 کے تحت بھوکر، راہاٹی سے ریاستی سرحد تک 23 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک راو¿ چوہان نے ان دونوں سڑکوں کو ایشیائی ترقیاتی بنک کے فنڈڈ اسکیم میں شامل کیا تھا۔