نئی دہلی۔ملک بھر میں اس سال کے آخری مہینے کی پہلی تاریخ سے،عام آدمی کی جیب پربوجھ اضافہ ہوسکتاہے۔1 دسمبر سے ، موبائل فون صارفین کے لئے کالنگ کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کا استعمال بھی مہنگا ہوجائے گا۔(ووڈافون، آئیڈیا، ایئرٹیل کمپنیاں 1 دسمبر سے اپنی ٹیرف میں اضافہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں)۔
یہ واضح ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں ٹیرف پلان کی قیمت میں اضافہ کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ ٹیلی کام کمپنیوں (آئیڈیا ، ووڈافون ، ایئرٹیل) نے پہلے ہی اس کا اعلان کیا ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 14 سالہ قدیم ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اسی لئے کمپنیوں کی جانب سے ٹیرف پلان کی شرح میں اضافے کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہے ۔
آئندہ ماہ یعنی یکم دسمبر سے فون پر گفتگو کرنا مہنگا ہوگا ۔ بھارتی ایئرٹیل اورووڈافون آئیڈیا 1 دسمبر 2019 سے اپنے ٹیرف پلان میں اضافہ کرنے جارہے ہیں۔ دونوں کمپنیاں ایڈجسٹٹ گراس ریونیو (AGR) کے بڑے بقایا جات کو پُر کرنے کے لئے ایسا کرنے پرغور کر رہی ہیں۔ تاہم ، دونوں کمپنیوں نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ موبائل ٹیرف کتنا مہنگا کیا جائیگا