یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے پہلی بار یہ تسلیم کیا ہے کہ یوکرین اس وقت روس کے مغرب میں کرسک خطے پر حملے کر رہا ہے۔ سنیچر کو اپنے ٹی وی خطاب میں یوکرین کے صدر نے کہا کہ یوکرین کی فوج اب جارح ملک (روس) کی سرزمین پر لے کر جا رہی ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے پہلی بار یہ تسلیم کیا ہے کہ یوکرین اس وقت روس کے مغرب میں کرسک خطے پر حملے کر رہا ہے۔
سنیچر کو اپنے ٹی وی خطاب میں یوکرین کے صدر نے کہا کہ یوکرین کی فوج اب جنگ کو جارح ملک (روس) کی سرزمین پر لے کر جا رہی ہے۔
یوکرین نے پانچ روز سے یہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن سے روس حیرت زدہ رہ گیا اور اب سرحد کی دونوں اطراف بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔یوکرین کے دارالحکومت کیئو اور سمی کے علاقے پر روس نے اتوار کے روز فضائی حملے بھی کیے۔
یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق اتوار کو کیئو میں ایک 35 سال کے شخص ان کے چار سال کے بیٹے روس کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ٹیلیگرام پر ایک جاری کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق 13 برس کے بچے سمیت تین افراد ان حملوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کیئو کے میئر وتلی کلیشکو نے ٹیلیگرام پر اتوار کی صبح ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایئرڈیفنس کام کر رہے ہیں اور سویلین کو خبردار کیا ہے کہ وہ پناہ گاہوں میں رہیں۔