یوپی : خاتون وکلاء آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے کے بال نوچے، جم کر تھپڑ مارے : ویڈیو وائرل

خاتون وکلاء آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے کے بال نوچے، زبردست تھپڑ مارے۔ ویڈیو وائرل ہوا… معاملہ یوپی کے کاس گنج سے سامنے آیا ہے۔

کاس گنج : یوپی کے کاس گنج کی ضلعی عدالت کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ جہاں دو خواتین وکلاء کیس کی وکالت کے لیے عدالت پہنچیں تو لڑائی ہو گئی۔ ایک دوسرے کے بال کھینچنے کے ساتھ ساتھ تھپڑ بھی برسنے لگے۔

اس دوران عدالت میں موجود کچھ دیگر وکلاء نے دونوں خواتین وکلاء میں صلح کرانی چاہی۔ لیکن عورتیں آپس میں لڑتی ہی جارہی تھیں۔ کچھ دیر بعد دونوں خواتین کو کسی طرح روک کر الگ کر دیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading