ایم ایل اے روی رانا کے الزامات کی ای ڈی و سی بی آئی سے جانچ کرائی جائے : گوہاٹی جانے کے لیے کس نے کتنے کروڑ لئے، عوام کے سامنے آنا چاہئے

ممبئی:نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کے حامی ایم ایل اے روی رانا نے سابق ریاستی وزیر اور پرہار سنگھٹنا کے صدر ایم ایل اے بچو کڈو پر پیسے لے کر گوہاٹی جانے کا الزام عائد ہے۔ یہ الزامات نہایت سنگین ہیں اور کون کتنے کروڑ لے کر گوہاٹی گیا اس کی ای ڈی وسی بی آئی کے ذریعے جانچ کرائی جائے۔یہ مطالبہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیف ترجمان اتل لونڈھے نے کیا ہے۔

اتل لونڈھے نے کہا کہ ایم ایل اے روی رانا نے الزام لگایا ہے کہ بچو کڈو پیسے لے کر گوہاٹی گئے تھے۔ ریاست میں اقتدار کی منتقلی کے دوران کئی ایم ایل اے پر الزام عائد ہواتھا کہ وہ 50 کروڑ روپے لے کر گوہاٹی گئے۔ روی رانا نے ان الزامات پر مہرلگادی ہے۔
روی رانا ایم ایل اے کا آئینی عہدہ رکھتے ہیں اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کے قریبی ہیں۔ اس لیے ان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔لونڈھے نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ انل دیش مکھ کی ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کی جانچ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ کے خط کی بنیاد پر کی گئی تھی، اب ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس کو اس بات کی جانچ کرنی چاہئے کہ اس دوران کس نے کتنی رقم دی اور لی۔
اس تفتیش سے ریاست میں اقتدار کی منتقلی کی حقیقت سامنے آئے گی اور بہت سے لوگوں کی اصلیت بے نقاب ہوجائے گی۔ لونڈھے نے کہا کہ اگر یہ ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات نہیں کرتی ہیں تو اس سے ان کی غیر جانبداری پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہو جائے گا اور یہ واضح ہو جائے گا کہ وہ غیر جانبدار نہیں ہیں بلکہ حکمران جماعت کے کہنے پر صرف اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading