یوم حق خدمت پر تھانے میونسپل کارپوریشن کی پہل حلف برداری، سہو لت مرکز کا معائنہ اور خواتین کی بیداری مہم کا انعقاد

یوم حق خدمت پر تھانے میونسپل کارپوریشن کی پہل

حلف برداری، سہولت مرکز کا معائنہ اور خواتین کی بیداری مہم کا انعقاد

تھانے (آفتاب شیخ):

مہاراشٹر رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ 2015 کے نفاذ کے دس برس مکمل ہونے پر تھانے میونسپل کارپوریشن نے "یوم خدمت کا حق" منایا۔ اس موقع پر افسران و ملازمین نے دیانتداری سے خدمات انجام دینے کا حلف لیا، شہری سہولیات مرکز کا معائنہ کیا گیا اور خواتین کو خدمات کے حقوق سے باخبر کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔

اس دن کا آغاز نریندر بلاڑ ہال میں حلف برداری تقریب سے ہوا جہاں افسران و ملازمین نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ شہریوں کو مقررہ مدت میں شفاف، شائستہ اور ذمہ دارانہ انداز میں سرکاری خدمات فراہم کریں گے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر پرشانت روڈے، ڈپٹی کمشنر جی جی گوڈی پورے، امیش براری، اناگھ قدم اور ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانی شندے سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

بعد ازاں ایڈیشنل کمشنر روڈے نے میونسپل ہیڈکوارٹر میں واقع شہری سہولیات مرکز کا معائنہ کیا، ملازمین سے تبادلہ خیال کیا اور عوام کو دی جانے والی خدمات کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موجود افسران میں گوڈی پورے، براری، سچن سانگلے، کدم، ڈاکٹر شندے، خواتین و اطفال ترقی افسر دیانند گنڈپ اور کمپیوٹر آفیسر نتن ڈمبرے شامل تھے۔

یوم حق خدمت کی مناسبت سے خواتین میں بیداری مہم کے تحت نریندر بلاڑ آڈیٹوریم میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امیش براری نے ایکٹ کی دفعات، سرکاری خدمات اور ان کے طے شدہ وقت کی وضاحت کی۔ جی جی گوڈی پورے نے ریاستی حکومت کے کردار اور مقامی سطح پر کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اختتام پر ڈپٹی کمشنر اناگھ قدم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنے خاندان اور برادری میں خدمات کے حقوق کے بارے میں شعور پھیلائیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading