یوتھ اولمپک گیمز: ہند-پاک شوٹرز کی انوکھی جوڑی

بیونس آئرس:ارجنٹائن میں ہونیوالے یوتھ اولمپک گیمز میں قسمت نے ہندوستانی اور پاکستانی شوٹرز کی جوڑی بنا دی۔شوٹنگ میں پاکستان کی خاتون شوٹر نوبیرا بابر اور ہندوستان کے سورابھ چودھری نے مکسڈ انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ کے10 میٹر ایئر پسٹل میں حصہ لیا البتہ ان کا سفر راونڈ16 تک محدود رہا

Indias Saurabh Chaudhary (right) and Nubaira Babur lost in the round of 16 of the mixed international team event. (Source: Twitter)

۔آرگنائزرز کی جانب سے دونوں کی جوڑی پڑوسی ملک ہونے کے وجہ سے نہیں بلکہ خصوصی فارمیٹ کے تحت بنی، جس میں مینز ٹاپ پلیئر کی جوڑی ویمنز میں 20 ویں نمبر والی پلیئر کے ساتھ اور اسی ترتیب سے دوسری جوڑیاں بنتی ہیں۔ سورابھ نے سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ نوبیرا بابر 20 ویں نمبر پر رہی تھیں۔ اس حوالے سے 16سالہ ہندوستانی شوٹر نے کہاکہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا درست نہیں،دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو آزاد ہونا چاہیے چونکہ نوبیرا اردوبولتی تھیں جو مجھے بھی آسانی سے سمجھ آتی تھی اس لیے ہمیں کافی فائدہ ہوا، اگر میری جوڑی کسی انگلش بولنے والی شوٹر کے ساتھ بنتی تو پریشانی ہوتی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading