یس بینک کے بعد کیا اب کوئی اور بینک بھی بربادی کی قطار میں ہے! چدمبرم

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے 3 اپریل تک یس بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کے لئے روپے نکالنے کی حد 50،000 روپے کرنے کے حکومت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی اداروں کو آسانی سے چلانے کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی صلاحیت بے نقاب ہو گئی ہے۔

چدمبرم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ، ’’بی جے پی چھ برسوں سے اقتدار میں ہے۔ مالیاتی اداروں کو چلانے اور ان کو منظم کرنے کی ان کی صلاحیت بے نقاب ہوگئی ہے۔ یہ سب سے پہلے پی ایم سی بینک کے معاملے میں اور اب یس بینک کے معاملے میں ہوا۔ کیا حکومت پریشان ہے؟ کیا وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ سکتی ہے؟ کیا کوئی تیسرا بینک بھی اس لائن میں ہے؟ ‘‘

واضح ر ہے کہ حکومت نے نجی شعبے یس بینک پر 30 دن کی عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے اس دوران ، اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے روپےنکالنے کی حد 50،000 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی جمعرات کی شام 6 بجے سے شروع ہوئی ہے اور یہ 3 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس پوری مدت کے دوران ، اکاؤنٹ رکھنے والے 50،000 روپے سے زیادہ رقم نہیں نکال پائیں گے۔ اگر اس اکاؤنٹ میں کسی اکاؤنٹ رکھنے والے کے پاس ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہیں ، تب بھی وہ مجموعی طور پر صرف 50 ہزار روپے نکال سکتا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading