یدی یورپا پھر سے بنے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ، کیا اکثریت ثابت کر پائیں گے؟

کرناٹک میں تیزی سے بدل رہے سیاسی حالات کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صوبائی صدر بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کی شام ایک مرتبہ پھر ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ بی ایس یدی یورپا چوتھی مرتبہ کرناکٹ کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور انہیں گورنر وجو بھائی والا نے عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔

واضح رہے کہ ابھی صرف یدی یورپا نے ہی حلف لیا اور ان کے وزرا ان کے اکثریت ثابت کر دینے کے بعد حلف لیں طے۔


قبل ازیں، کرناٹک بی جے پی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے کرناٹک کے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔ گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد یدی یورپا نے کہا،’’گورنر نے مجھے حکومت بنانے کےلئے مدعو کیاہے اور اس سلسلے میں ایک خط سونپا ہے۔‘‘

یدی یورپا نے گورنر سے ملاقات کر کے 105 ارکان اسمبلی کی حمایت والا خط سونپا اور بتایا کہ انہیں قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ حلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کےلئے کانگریس لیڈر سدھارمئیا، سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

یدی یورپا نے جمعہ کو گورنر سے ملاقات کرکے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔وہ آج شام چھ بجے کرناٹک کے وزیر اعلی کا حلف بھی لیں گے۔ کرناٹک میں ایچ ڈی كمارسوامي کی قیادت والی کانگریس جےڈي ایس کی مخلوط حکومت 23 جولائی کو ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پائی تھی اور وزیر اعلی کو استعفی دینا پڑا تھا۔

یاد رہے، کرناٹک اسمبلی میں ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی کانگریس – جنتا دل (سیکولر) مخلوط حکومت 24 جولائی کو اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پائی تھی۔ کماراسوامی کی طرف سے پی کی گئی تحریک اعترام کے حق میں صرف 99 اور مخالفت میں 105 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اس کے بعد یدی یورپا کے وزیراعلی بننے کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

بی جےپی کی کرناٹک اکائی کے لیڈروں نے جمعرات کو ہی نئی دہلی میں بی جےپی کے قومی صدر امیت شاہ اور کارگزار صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرکے ریاست کی موجودہ سیاسی صورت حال سے آگاہ کرا دیا تھا۔

یدی یورپا کو سات دن میں ثابت کرنی ہوگی اکثریت

یدی یورپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف تو لے لیا لیکن ان کی راہ اتنی آثان بھی نہیں ہے کیوں کہ انہیں ابھی فلور ٹیسٹ سے گزر کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے بی ایس یدی یورپا کو ایک ہفتے کے اندر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے کہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے 17 مئی 2018 کو بھی یدی یورپا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا لیکن اسمبلی میں اکثریت نہ ثابت کر پانے کے سبب انہیں محض دو دنوں میں ہی یعنی 19 مئی کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑ گیا تھا۔ اب انہوں نے 434 دن بعد پھر سے حلف تو لے لیا ہے لیکن وہ اکثریت ثابت کر پائیں گے یا نہیں یہ وقت ہی بتا پائے گا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading