محنت اور لگن ساتھ ہو تو کامیابی خود بخود حاصل ہوتی ہے۔۔ایوریسٹ ویر شیخ رفیق…
اورنگ آباد ۔ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر اے۔پی۔جے۔ عبدالکلام کی یومِ پیدائش کےموقع پرطلبہ کے لئے مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔مضمون نویسی مقابلے میں کامیاب طلبہ کو ایورسٹ ویر شیخ رفیق کے ہاتھوں ٹرافی اور کتاب دی گئی ۔ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بھارت رتن و میزائل مین ڈاکٹر اے۔پی۔جے۔ عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔14 اکتوبر کو ڈاکٹر اے۔پی۔جے۔ عبدالکلام پر صرف طلبہ کے لئے مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصّہ لیا ۔اسی طرح طلبہ و اساتذہ میں مطالعےمیں دلچسپی پیدا کرنے کی غرض سے 15 اکتوبر کو مجموعی مطالعے کا انعقاد کیا گیا۔ اسی طرح 15 اکتوبر کو معتبر شخصیات کوپھولوں کا گلدستہ نہ دیتے ہوئے کتاب دے کر استقبال کیا گیا۔ جس میں ریاست مہاراشٹر کے
فوڈ سپلائی وزیر گریش جی باہر صاحب کو یومِ ترغیبِ مطالعہ کے مقاصد بتاکر پھولوں کا گلدستہ نہ دے کر کتاب دے کر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر باپٹ صاحب نے کہا کہ یہ ایک بہترین سلسلے کی شروعات ہے۔
اس کے بعد آمدار امتیاز جلیل صاحب کے ہاتھوں "گلدستہ نہیں ۔کتاب چاہیے ".پوسٹرز کا افتتاح کیا گیا۔ اور انھیں کتاب دے کر ان کا استقبال کیا گیا۔ اورنگ آباد ضلع پریشد ثانوی کی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محترمہ پریا رانی پاٹل ۔اورنگ آباد ضلع پریشد پرائمری کی ایجوکیشن آفیسر محترمہ اشونی لاٹھکر، ڈپٹی ضلع کلکٹر محترمہ میرے، وغیرہ کو کتاب دے کر ان کا استقبال کیا گیا ۔۔
آج ڈائنامک کوچنگ اکیڈمی کے کلچرل ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر بھارت کی سب سے بلند چوٹی ایوریسٹ پر ہندوستان کا پرچم لہرانے والے ریاست مہاراشٹر کے پولیس ملازم محترم شیخ رفیق موجود تھے ۔اسی طرح ڈائنامک کوچنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر و ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے نائب صدرارشد پٹھان، ریاستی صدر شیخ عبدالرحیم، کو آرڈینیٹر شفیق پٹھان، سراج سر، وغیرہ موجود تھے ۔