ہندوستان کے 80 فیصد نوجوان تغذیہ بخش غذائی اجزا سے محروم ہیں:یونیسیف

نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی) تغذیہ بخش غذائی اجزا نہ ملنے اور جنک فوڈ کی وجہ سے ہندوستان میں دس سال سے 19 سال کی عمر کے آدھے سے زیادہ نوجوان کم لمبائی کے شکار ہیں یا پتلے یا پھر موٹاپے کے شکار ہورہے ہیں۔ ان میں سے چھ کروڑ 30 لاکھ لڑکیاں ہیں تو آٹھ کروڑ دس لاکھ لڑکے ہیں جو تغذیہ بخش کھانے سے محروم ہیں۔


یہ چیزین یونیسیف کی تازہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار، چیف ایکزی کیٹیو افسر امیتابھ کانت اور یونیسیف کے ایکزی کیٹیو ڈائرکٹر ہینری فور نے جمعرات کی شام یہ رپورٹ جاری کی ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں قومی طور پر تغذیہ بخش کھانے کا جائزہ لیا گیا ہے جس کی بنیاد پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے 80 فیصد نوجوانوں میں تغذیہ بخش غذائی اشیا کی کمی ہے۔


ان کے کھانے پینے میں آئرن، وٹامن اور زنک کی بے حد کمی ہے۔ دس فیصد سے کم نوجوان ہی
کھانے میں روزانہ پھل اورانڈے لےپاتے ہیں۔ صرف 50 فیصد نوجوان ہر روز دودھ کی کوئی اشیا لے پاتے ہیں اور 25 فیصد نوجوان ہفتہ میں ایک دن ہری پتیوں والی سبزیاں لے پاتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading